Latest

6/recent/ticker-posts

Phir Wohi Ishq By Hafsa Usman Malik

 


I hope you guys are doing well and living a prosperous life.We have a great opportunity for you guys that every one can hone their skills.The specialty of our website is that we are committed to advancing these people.Those who have magic in their hands, who once pick up the pen, then keep it after doing something.This website is and will be step by step especially for new writers and supporting you guys in every way in advancing good ideas.Only Novels Lover in web category Novel Romantic novel wani based novel, lover story based novel, rude hero innocent hero based novel, four married based novel gangster based novel kidnapping based novel.This is the specialty of our group.  And most of all you will find the admins here very supportive and respectful.And will treat you very lovingly.


Sneak Peek:1

مجھے اس کے ساتھ ہونا اچھا لگتا ہے اگر کوئی اور اس سے بات کرے یا اس پر گندی نظر رکھنے کی کوشش کرے تو میرا دل و دماغ یہ چاہتا ہے کہ اس کو دنیا کے آخری جزیرے پر چھوڑ آؤں جہاں سے وہ واپس نا آ سکے مجھے بے خیالی میں بھی اسی کا خیال آتا ہے۔۔ اور اس رات والا واقع پتہ ہے نا تجھے جب مجھے کٹ لگا تھا تو اس نے میری بازو پر اپنے رومال سے پٹی باندھی تھی اس کے ہاتھ کا لمس ابھی بھی میں محسوس کرتا ہوں اور یہ اس کی امانت بھی ہے روز کہتا ہوں کہ واپس کر دوں گا لیکن دل نہیں کرتا دینے کا میں خود بھی اس سے ناواقف ہوں کہ یہ سب کیا ہے" حماس نے اپنی پاکٹ سے لیڈیز رومال نکالا جو امثال نے اس کی بازو پر باندھا تھا۔۔ 

"کیا آئی مین آر یو سیریئس" انس نے یک دم کھڑے ہوتے ہوئے کہا۔۔ 

"یس آئ ایم" حماس نے کہا

 "یار تجھے محبت ہوگئ ہے اس سے عشق ہے جنون والا" انس نے اسے گلے لگتے ہوئے کہا۔۔

 حماس کچھ پل کے لیے شاکڈ ہوا کھڑا رہا پھر کہنے لگا "نہیں ایسا نہیں ہوسکتا میں ممم میں بے وفا نہیں ہوسکتا" حماس نے ماتھے پر ہاتھ رکھا بڑھی ہوئی داڑھی پر ہاتھ پھیرا اسے اپنی حالت پھر سے بگڑتی ہوئی محسوس ہوئی اور وہ تقریبا بھاگتے ہوئے وہاں سے غائب ہوگیا۔۔

 "اووہ شٹ یہ میں نے کیا کہہ دیا۔۔ یا اللہ خیر" انس نے کہا اور حماس کے پیچھے جانے لگا۔۔

Sneak Peek:2

مجھے چاکلیٹ فلیور نہیں پسند آپ خود کھالیں ۔۔

"اچھا ویسے تو سب کو ہی پسند ہوتا ہے یہ پکڑیں میں چینج کروا آتا ہوں آپ اپنا فیورٹ فلیور بتا دیں" حماس نے ایک آئس کریم اسے تھمائی اور گاڑی سے اترنے لگا۔۔ 
امثال کا یہ بہانا بھی کام نہیں آیا تھا
 "اچھا آپ چینج نا کروائیں یہ اتنی ناپسند بھی نہیں ہے" اور آئس کریم کھانے لگی۔۔
 حماس اس کے بے وجہ بہانے بنانے پر بے اختیار مسکرا دیا۔۔ امثال آئسکریم کھانے میں اتنی مگن تھی کہ اس کے ناک پر بھی لگ گئ لیکن وہ اس سے بےخبر تھی
 "یہاں چاکلیٹ لگ گئ" حماس نے اپنے ناک کی طرف اشارہ کر کے کہا۔۔ 
امثال نے ناک کو زور سے رگڑا 
"بس صاف ہو گئ؟" اسنے حماس سے پوچھا۔۔
"نہیں یہاں نہیں اس طرف ایک منٹ میں کر دیتا ہوں" حماس نے جیب سے ٹشو نکال کر اس کی ناک پر لگی چاکلیٹ صاف کرنے کے لیے سیٹ پر ہاتھ رکھا اور اس پر زور دے کر اس کے قریب ہوا اس کا ہاتھ پھسلا وہ ان بیلنس ہوا۔۔
حماس کے اور امثال کے چہرے ایک دوسرے کے بلکل قریب ہوگئے ان دونوں میں بہت کم فاصلہ رہ گیا تھا۔۔ 
امثال نے اپنی گھنگی مڑی ہوئی پلکیں اٹھا کر اس کو دیکھا حماس اس پری پیکر کی کالی بڑی جھیل جیسی آنکھوں میں کھو گیا۔۔
اس کے چہرے سے نظریں ہٹانا حماس کو دنیا کا سب سے مشکل کام لگ رہا تھا۔۔ 
اس نے دوسرے ہاتھ سے ٹشو سے اس کے ناک پر لگی آئسکریم ہٹائی وہ ابھی بھی اسی پوزیشن میں تھا اور اسے دیکھے جا رہا تھا۔۔ 
امثال نے نظریں جھکا لیں حماس کے اس طرح قریب ہونے اور اسے گھورنے سے اس کی عجیب حالت ہو رہی تھی اور کپکپاتے ہونٹوں سے دھیمی سی آواز میں کہا 
"صاف ہو گیا" ۔۔ 
امثال کی آواز اسکی سماعتوں پر پھول بن کر گر رہی تھی اسے اس وقت یہ آواز دنیا کی میٹھی ترین آواز لگی تھی حماس کو اپنی پوزیشن کا احساس ہوا تو وہ اس سے دور ہوگیا
 "سوری میں ان بیلنس ہو گیا تھا" حماس نے کہا۔۔
 جبکہ امثال خاموش رہی 
"آپ سے ایک بات پوچھوں؟" حماس نے پھر اسے مخاطب کیا۔۔
 "جی" امثال نے مختصر سا جواب دیا۔۔ 
"نکاح کے بعد سے آپ مجھ سے ٹھیک سے بات کیوں نہیں کرتیں؟ میری کوئی بات بری لگی ہے کیا؟" حماس نے کہا۔۔
 "نہیں ایسی بات نہیں ہے آپ کو ایسا کیوں لگتا!" امثال نے حماس کی طرف دیکھ کر کہا۔۔
"اچھا لیکن کوئی بات تو ہے آپ اگر بتائیں گی نہیں تو غلط فہمیاں بڑھتی جائیں گی پھر ہم بعد میں بھی انہیں حل نہیں کر سکیں گے۔ جو بھی بات ہے آپ مجھے بتائیں پلیز اٹس آ رکویسٹ" حماس نے کہا اور نظریں اس کے چہرے پر جما لیں۔۔ 
"آپ کو اس سب سے غرض نہیں ہونی چاہیے میرے ساتھ کیا ہو رہا یا میں چپ کیوں ہوں آپ نے تو صرف مجھ پر رحم کیا تھا نا" امثال کی  آنکھوں سے موتی ٹوٹ کر گرے تھے۔۔
 "پلیز ایسا کچھ بھی نہیں ہے میں بس چاہتا تھا کہ میرا ماضی آپ سب کو پہلے بتا دیا جائے تا کہ آپ پھر فیصلہ کریں۔۔ مجھے لگتا ہے آپ نے اماں جی کی باتیں سن لی ہوں گی وہ تو صرف مجھے منانے کے لیے یہ سب کہہ رہی تھیں باقی ان کا یہ سب مطلب ہرگز نہیں تھا" حماس نے کہا۔۔ حماس نے امثال کا ہاتھ تھام کر کہا 
" پلیز رونا بند کریں مجھے الجھن ہو رہی ہے میری طرف دیکھیں۔۔ میں نے یہ نکاح اپنی مرضی سے کیا تھا اور میں اپنے فیصلے پر مطمئن ہوں مجھے بعد میں اپنی فیلنگز سمجھ آئیں" حماس کچھ دیر کے لیے رکا پھر بولا
"مجھے آپ کے ساتھ ہونا آپ کا بات کرنا ہنسنا پسند ہے مجھے آپ کے رونے سے تکلیف ہوتی ہے اگر یہی محبت ہے تو ہاں میں آپ سے محبت کرتا ہوں میں سوچتا تھا مجھے دوسری بار محبت نہیں ہوگی لیکن مجھے تو عشق ہو گیا آپ کی ہر ادا سے۔ میری آنکھوں میں دیکھیں میری فیلنگز جھوٹی نہیں ہیں" حماس نے اسکی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر کہا۔۔

Must read and give feedback ,
click the link below to download free online novels pdf or free online reading this novel.

Click Here To Download

Complete Download Link

Post a Comment

0 Comments