Latest

6/recent/ticker-posts

Khushgal Ishqam Mirha Khan



Best Urdu Novels Online Read And Download Novels Pdf. Only Novels Lover Is Very Famous Platform For Urdu Novels Download PDF And Online Read. Here All Sorted By Urdu Novelist And By Category Like Forced Marriage,Rude Hero, Kidnapping,islamic Base For Easy To Read You. 

Explore Here Romantic Urdu Novels Pdf Categories Which Is Most Famous Best. Romantic Urdu Novels To Read Online Are Available With Categorizing Based. Famous Urdu Novels List Pdf Files Free Download.

Sneak Peek:1

خود پر جمی اس کی گہری نظروں پر وہ نگاہیں جھکاتی  آہستگی سے بولی۔ 

" اٹس اوکے میں بنا لیتا ہوں عادت ہے مجھے اپنے کام خود کرنے کی !!! "

 وہ ہلکے پھلکے لہجے میں بولا لیکن وہ تو جیسے اپنی بات پر اڑ گئی تھی بھلا اس کے ہوتے ہیں پروفیسر کام کریں اس کے لیے ڈوب مرنے کا مقام تھا۔

 " تو اب عادت کو بدل لیں نہ ۔۔۔ آپ کی بیوی ہوں میں اب سے آپ کے کام میں ہی کیا کروں گی !!! "

 وہ سر اٹھا کر اس کی آنکھوں میں دیکھتی کہہ رہی   تھی جب نگاہوں کے چار ہونے پر فورا نظریں جھکا گئی۔ وہ سرمئی آنکھوں سے اس کے چہرے کا طواف کرتا اس کے کان کے قریب جھکا۔ 

" کرنے والے کام تو آپ کرتی نہیں ہیں مجھے پہلے ہی اندازہ تھا یونیورسٹی میں آپ جس طرح دیدہ دلیری سے مجھے دیکھتی تھیں تنہا لمحات میسر آنے پر یوں ہی شرماتی پھریں گی!!! " 

وہ اس کے کان میں سرگوشی کر رہا تھا جب حورب نے گل نین کے کاندھے سے سر اٹھا کر اسے دیکھا۔ 

" بابا دی  کا کہہ لئے ہو مدے بھی ۔۔۔ بتا ۔۔۔ ؤ !!! " 


Sneak Peek:2

" کک ۔۔۔ کیا کر رہے ۔۔ ہو ؟ رئیس ؟ ہو ۔۔۔ ہوش میں آؤ !!! "

وه حلق تر کرتی اپنا ہاتھ پیچھے کھینچنے لگی اس کی

 شرٹ اسکے جسم کو بےحد نمایاں کر رہی تھی جسے دیکھتے رئیس سلطان رضوی ایک بار پھر پاگل ہوا تھا ۔۔

" سب نے دیکھا تمہیں ، سب نے !!! "

وه بلند آواز میں چلاتا خنجر کی نوک اسکی ہتھیلی پر پھیر گیا خون کی سرخ لکیر کے ساتھ بطول خانم کی درد میں ڈوبی آہ بلند ہوئی تھی ۔۔

" بہت شوق ہے تمہیں اپنا وجود دوسروں کو دکھانے کا ۔۔۔؟"

اسکی ٹی شرٹ جھٹکے سے کندھے سے پھاڑتا وه اپنے دانت نہایت بےدردی سے گاڑ گیا ۔۔ 

" رئیس ۔۔۔ "

بلند آواز میں اسکا نام پکارتی وه پھوٹ پھوٹ کر رونے لگی ۔۔ اسکے رونے پر وه ایک دم پیچھے ہوتا چونک کر اسکے ہاتھ کو دیکھنے لگا جو خو*ن سے سرخ ہورہا تھا ۔۔ 

Sneak Peek:3

" مولوی ۔۔ نکاح پڑھانا شروع کرو ۔۔۔!!! "

 وه سیاہ پینٹ کی جیبوں میں ہاتھ ڈالتا گردن اکڑا کر کھڑا ہوگیا اسکے لہجے میں غرور تھا تمکنت تھی جس نے بطول خانم کو غصے سے پاگل کیا تھا۔ 

 " بکواس بند کرو میں تم سے نکاح نہیں کروں گی ۔۔ !! "

 وه انگلی اٹھاتی درشتگی سے بولی اسکی آنکھیں آگ اگل رہی تھیں انگ انگ جیسے سلگ رہا تھا بس نہ چل رہا تھا اسکی گردن مڑور دیتی۔

 " اب بھی نہیں کرو گی ؟؟" 

مسکراتے ہوئے اس نے دو انگلیوں سے اشارہ کیا۔ دوسری کار کا دروازہ کھلا بطول نے چہرہ گھما کر دیکھا اسکی آنکھیں پھیلیں ۔۔

 کم از کم اس وقت وه یہ توقع نہیں کر سکتی تھی سوچ بھی نہیں سکتی تھی۔۔۔!!

مریم کو دیکھ کر وه ضبط کھوتی اسکا گریبان تھام گئی۔ 

" گھٹیا انسان چھوڑو اسے ۔۔ اسکا کیا قصور ہے تم اتنے نیچ ہوگے میں سوچ بھی نہیں سکتی تھی ۔۔!!" 

اسکی آنکھوں میں ہلکی ہلکی نمی چمکنے لگی تھی۔ ڈیوڈ نے اسکے ہاتھ گریبان سے ہٹاتے اسے دور جھٹکا۔ کالر سے گرد صاف کرتا وه طنزیہ نظروں سے اسے دیکھنے لگا۔ 

" اسکا قصور یہ ہے کہ وہ تمہاری ساتھی ہے ۔۔ ڈی ایس پی مریم شاہ ۔۔! ایم آئی رائٹ ؟؟ 

اینڈ ون تھینگ ۔۔ میں تمہاری سوچ سے بھی زیادہ نیچ ہوں ۔۔ اب نکاح شروع کریں ۔۔۔!! "

Must read and give feedback 

click the link below to download free online novels pdf or free online reading this novel.

Click Here To Download

Complete Download Link

Post a Comment

1 Comments