I hope you guys are doing well and living a prosperous life.We have a great opportunity for you guys that every one can hone their skills.The specialty of our website is that we are committed to advancing these people.Those who have magic in their hands, who once pick up the pen, then keep it after doing something.This website is and will be step by step especially for new writers and supporting you guys in every way in advancing good ideas.Only Novels Lover in web category Novel Romantic novel wani based novel, lover story based novel, rude hero innocent hero based novel, four married based novel gangster based novel kidnapping based novel.This is the specialty of our group. And most of all you will find the admins here very supportive and respectful.And will treat you very lovingly.
Sneak Peek:1
وہ بالکونی میں کھڑا سگریٹ کے گہرے کش لیتے ہوئے کسی سوچ میں محو تھا جب زروش نے اسکے گرد بازو پھیلائیں ۔۔ وہ چونک کر مڑا اور اک نظر اس پر ڈال پھر سے مشغلے میں مشغول ہوگیا ۔۔۔
زروش کی نگاہیں اسکے جازب نظر خدوخال سے سفر طے کرتی لبوں پر آکر ٹھہر گئیں ۔۔ اس نے دو انگلیاں بڑھا کر اسکے لبوں میں دبا سگریٹ کھینچ کر اپنے لبوں کے درمیان رکھا ۔۔
"ایسے کیا دیکھ رہی ہو ؟ "
وہ جتنی ہی گہری سوچ میں ڈوبا سہی مگر اسکی گہری نگاہیں محسوس کرسکتا تھا ۔۔
" تمہاری نگاہیں بدل رہی ہیں "
رافا نے گردن موڑ کر سوالیہ نگاہوں سے اسے دیکھا ۔۔
"انٹرویو کے درمیان تم اس جرنسلٹ کو کس قدد پیار بھری نگاہوں سے دیکھ رہے تھے "
" صوفی ۔۔۔! "
اسکے لبوں سے بے اختیار ہی پھسلا
تو زروش نے سراسیمگی سے اسے دیکھا
اس کے لہجے مسے چھلکتی اپنائیت اور ملائمت کو اندر تک محسوس کیا تھا ۔.
" اسکی دوست یہی نام لے رہی تھی بار بار "
رافا نے کچھ محتاط ہوکر وضاحت دی تھی ۔۔۔
" صوفی خوبصورت ہے ۔۔۔ہے نا ؟ "
وہ گردن موڑ کر سامنے دیکھتی گہرا کش لیتی ہوئی بولی
" بلاشبہ " اس نے بھرپور اتفاق کیا ۔۔
" تمہیں چائیے وہ لڑکی ؟ "
" ہاہاہاہاہا "
اتنے غیر متوقع اور بچکانہ سوال پر وہ بے اختیار قہقہہ لگا کر ہنس پڑا اور کہنی ریلنگ پر جما کر اسکی جانب مڑا ۔۔
" تم جیلس ہورہی ہو ؟ "
" نہیں تو ۔۔ یونہی اک سوال پوچھا ہے "
زروش نے دھواں اڑاتے لبوں کو حرکت دی تھی
" اگر ہاں کہوں تو ۔۔۔؟ "
وہ اس تکرار کو انجوائے کرنے لگا ۔۔ بلاشبہ صوفیہ فرِزسونا کا ذکر ہی اسکے اندر مسرتیں پیدا کردیتا تھا ۔۔۔
Sneak Peek:2
" آپ کرتے کیا ہیں؟ "
" اس سے مراد ؟ "
وہ جیبوں میں ہاتھ ڈالے محویت سے اسکے تاثرات نوٹ کر رہا تھا
" اس سے مراد آپ کا پیشہ کیا ہے ؟ "
اس نے ناگواری چھپاتے ہوئے تحمل سے سوال کیا ۔۔
" سمگلر ہوں "
اس نے اسکے سر پر بم پھوڑا ۔۔۔
ماویہ رحمان ہاتھوں کی حرکت روک کر اسے بغور دیکھنے لگی جیسے سچ اور جھوٹ کا تعین کرنا چاہتی ہو ۔۔۔
" آپ بہت مزاقیہ ہیں مسٹر ایوانو "
وہ ہلکا سا ہنس کر بولی ، لہجہ تنزیہ تھا
" میں اجنبیوں سے مزاق نہیں کرتا مس رحمان "
اس نے سنجیدگی سے جواب دیا تو وہ بری طرح سے چڑ گئی
" اچھا ۔۔۔۔مثلاً کیا اسمگل کرتے ہیں آپ ، مزائل، اسلحہ ، ڈرگز ؟ "
" انسان "
وہ اسکی بات کاٹ کر گہری سنجیدگی سے بولا تو ماویہ رحمان کے ہوش اڑ گئے ۔۔۔وہ پتھر کا بت بن گئی ۔۔۔
اس کے چہرے پر خوف کی پرچھائیاں دیکھ کر ایوانو کے لب نامحسوس طریقے سے دھیرے دھیرے پھیلتے چلے گئے۔۔۔
0 Comments