Latest

6/recent/ticker-posts

Laal Haveli By Uzzai Zehan

 


I hope you guys are doing well and living a prosperous life.We have a great opportunity for you guys that every one can hone their skills.The specialty of our website is that we are committed to advancing these people.Those who have magic in their hands, who once pick up the pen, then keep it after doing something.This website is and will be step by step especially for new writers and supporting you guys in every way in advancing good ideas.Only Novels Lover in web category Novel Romantic novel wani based novel, lover story based novel, rude hero innocent hero based novel, four married based novel gangster based novel kidnapping based novel.This is the specialty of our group.  And most of all you will find the admins here very supportive and respectful.And will treat you very lovingly.


Sneak Peek:1

" وہ جسے تم یہاں لائے ہو نا۔۔وہ صبح سے بھوکی پیاسی قید ہے بے چاری۔۔ واحد تم ہی تو ہم درد ہو اس حویلی میں ۔۔ ویسے تم نے بہت غلط کیا ۔۔ اسکی زندگی برباد کردی تم نے سائرس ! چہ افسوس ہے "

انتہائی مایوس کن لہجے میں بولتی سائرس کو زہر لگی تھی ۔۔اس نے ٹھٹھک کر پوچھا 

" کیا مطلب ؟ "

"  خود جا کر دیکھ لو "

" اگر ایسا کچھ ہو گیا تھا تو آپ کو مجھے فون کرکے بتانا تو چاہیئے تھا بھابھی "

 ان پر افسوس کرکے تاسف بھرے لہجے میں کہتا تیز تیز قدم چلتا ہوا دروازے کا لاک کھولنے لگا ۔۔۔  جو الگ ہی منظر پیش کر رہا تھا ۔۔ جابجا صوفے کے کشن،  واز ، ڈریسنگ ٹیبل کی چیزیں سب ٹوٹی بکھری پڑی تھی ۔۔ عینا سے اسکی امید کی جا سکتی تھی چونکہ اسکی غصیل طبیعت سے واقف تھا

"  عینا ؟؟ آر یو اوکے ؟ بھابھی بتا رہی تھی تمہیں چوٹ لگی ہے "

اسکے لہجے میں فکر و پریشانی کا عنصر تھا ۔۔

" تمہیں اس سے کیا "

  وہ پبھر کر رکھائی سے بولی ۔۔۔

 " مجھے دیکھنے دو پلیز " اس نے ہاتھ بڑھایا تھا

"ہاتھ مت لگائو ۔۔ مجھے نفرت ہے تم سے ،  تمہاری وجود سے تمہاری موجودگی سے بھی ۔۔چلے جائو یہاں سے "

 وہ نفرت سے پھنکاری ۔۔ 

" بہت ضدی ہو تم "

نفی میں سر جھٹک کر اٹھا اور اپنے کمرے سے فرسٹ ایڈ کٹ اٹھا لایا ۔۔عینا اسکی ڈھٹائی پر نئے سرے تپ کر دانت پیستے ہوئے بولی

" کس مٹی کے بنے ہو تم ، کوئی بات اثر نہیں کرتی ؟ "

" اسی مٹی سے جس سے تم بنی ہو ۔۔ بس ضد ، اور ڈھٹائی کا عنصر کم ہے اسکی جگہ محبت اور نرمی کا عنصر ہے "

نرم نگاہوں سے اسکے گلابی رنگت کو دیکھا ، جس پر چھایا شکنوں کا جال دیکھ کر اسکے لب مبتبسم ہوئے ۔۔

عینا نے بے ساختہ نگاہیں چرا لیں

" اپنی ضد میں تم نے خود کا نقصان کرلیا ۔۔ اگر تم نرمی پیار سے بات مان لیتی تو اتنا سب نہ ہوتا "

 بہت اپنائیت اور دوستانہ انداز  سے اسے سمجھایا۔۔ جس پر وہ یکدم بھڑک کر بولی۔۔

" سب میری ہی غلطی ہے ۔۔مجھے تمہارے ساتھ یہاں آنا ہی نہیں چاہیئے تھا ۔۔نکل جائو اسی وقت میرے کمرے سے "

 " عینا مجھے مجبور مت کرو زور و ذبردستی کرنا میری عادت میں شامل نہیں ہے ۔۔ مجھے تمہارا زخم دیکھنے دو ، اس کے بعد چلا جائوں گا "

 اس نے عاجز آکر درخواست کی ۔۔

 عینا نے انتہائی ناپسندیدگی سے رخ موڑلیا۔۔

Sneak peek:2

انہی سوچوں کے گرداب میں الجھی چلتی ہوئی گیٹ سے باہر نکلنے والی تھی کہ کوئی بے دردی سے اسکی کلائی کھینچتا ہوا خالی کلاس روم کی طرف لے آیا اور دروازے کی کنڈی چٹخا دی ۔۔

"  یہ۔۔یہ آپ کیا کر رہے ہیں ؟ "

 نیلوفر خوف کے مارے بے ہوش ہونے کے قریب تھی ۔۔

"  کیا بکواس کرکے آیا تھا میں حویلی میں ۔۔ ہیں؟ "

وہ اپنے حواسوں میں نہیں لگ رہا تھا 

" مجھ سے دور رہو ورنہ میں چلا چلا کر سب کو بلا لوں گی "

 وہ سہم کر دور بدکی

" بکواس بند کرو "

اس نے لپک کر اسے آہنی گرفت میں جکڑ لیا ۔۔

" میں تم سے محبت کرتا ہوں اسکا مطلب یہ نہیں ہے کہ میں تمہارے اردگرد چیپ اور تھرڈ کلاس عاشق کی طرح چکر لگاتا رہوں ۔۔ سمجھ نہیں آتی تمہیں یہ بات ؟ "

وہ غضبناک تیوروں سے اسے جھنجھوڑتا ہوا چیخا۔۔

"تو کیوں لگا رہے ہیں تھرڈ کلاس عاشقوں کی طرح چکر ۔۔ کیوں پڑے ہیں میرے پیچھے ،  میں بتا چکی ہوں آپ میں انٹرسٹنگ نہیں ہوں میرے پیچھے مت آیا کریں "

  اسکی آنکھیں اور لہجہ بھیگتا چلا گیا۔۔ جسے سن کر مقابل کا غصہ یک لخت معدوم ہونے لگا

" میں تو تم سے محبت کرتا ہوں نیلوفر ، تم چاہے کرو نا کرو"

 والہانہ انداز میں کہتے ہوئے اسکا چہرہ ہاتھوں کے پیالے میں لیا ۔۔ نیلوفر کے بدن میں سنسنی سی دوڑ گئی ۔۔ 

"دور ہٹیں مجھ سے "

 اس نے ناپسندیدگی سے دور دھکیلا ۔۔  وہ بری طرح سے لڑکھڑا کر سنبھلا۔۔لب بھینچتے ہوئے ضبط سے کہنے لگا

" تم مجھے انتہائی قدم اٹھانے پر مجبور کر رہی ہو نیلوفر  "

" میں نیناں بھابھی کو سب بتادوں گی کہ آپ کیسے مجھے تنگ کررہے ہیں "

وہ دھمکاتی ہوئی دروازے کی جانب بڑھی ۔۔

Must read and give feedback ,
click the link below to download free online novels pdf or free online reading this novel.

Click Here To Download

Complete Download Link

Post a Comment

0 Comments