I hope you guys are doing well and living a prosperous life.We have a great opportunity for you guys that every one can hone their skills.The specialty of our website is that we are committed to advancing these people.Those who have magic in their hands, who once pick up the pen, then keep it after doing something.This website is and will be step by step especially for new writers and supporting you guys in every way in advancing good ideas.Only Novels Lover in web category Novel Romantic novel wani based novel, lover story based novel, rude hero innocent hero based novel, four married based novel gangster based novel kidnapping based novel.This is the specialty of our group. And most of all you will find the admins here very supportive and respectful.And will treat you very lovingly.
Sneak Peek:1
یہ ایک غلطی تھی
بہت بڑی غلطی
انہوں نے جو کیا وہ گناہ تھا
وہ دونوں ہی سترہ سال کے تھے پر ان سے جو غلطی ہوئی تھی اس کی سزا بھی تو بہت بڑی ہوگی وہ دونوں جانتے تھے
ان نے اپنی غلطی مانی بھی تھی
وہ اپنی غلطی سدھارنا چاہتی تھی پر دیر ہوچکی تھی اسکی ماں کو پتا چلا تو انہوں نے اپنی بیٹی کو نیند میں مارنے کی کوشش کی
پر ان کے ہاتھ کانپ گئے
اس کے بھائی بہن گھر پر نہیں تھے
بہن کی کچھ مہینے پہلے شادی ہوئی تھی اور بھائی ہاسٹل میں رہتا تھا وہ ساری زندگی ڈر ڈر کر نہیں گزارنا چاہتی تھی پر وہ اس گھر میں بھی ڈر کر رہتی تھی
اس کی ماں نے اس کے لیئے کھانا بنایا پر اس نے نہیں کھایا وہ جانتی تھی کہ اس میں کچھ ملا ہوا ہے
اس نے اپنی آنکھوں سے اپنے بابا کو اس کھانے میں کچھ ملاتے دیکھا تھا
وہ ڈر گئی تھی
دو دن پہلے اس کی بلی اس کا رکھا دودھ پی گئی جو نوکرانی اس کے لیئے لائی تھی اس کی بلی مر گئی
وہ ساری رات اپنے کمرے کے کھونے میں بیٹھی رہتی اور دن کے وقت ہر آہٹ یا ہوا کے جھونکے پر چونک اٹھتی
اس طرح ڈر ڈر کر جینے سے اچھا وہ مر جاتی
پر وہ مر بھی نہیں سکتی تھی
کیوں کہ اب اس کی زندگی صرف اس کی نہیں تھی
وہ ماں بننے والی تھی
ایک سترہ سال کی بن بیاہی لڑکی ماں بننے والی تھی اسے کسی بھی طرح یہاں سے نکلنا تھا جب اس کے بھائی کا فون آتا وہ ڈر ڈر کر اس سے بات کرتی اس کی ماں اس کے سامنے کھڑی ہوکر اسے سخت نظروں سے دیکھتی
وہ اپنے بھائی کو بتانا چاہتی تھی پر ایک دن اس کی ماں چپ کر اس کے کمرے میں آئی اور اس کے ہاتھ میں کچھ کاغز تھمائے
اس نے دیکھا اور پڑھا وہ حیران ہوئی اس نے صدمےسے ماں کو دیکھا
"تیرا باپ جانتا ہے تو نے کوئی گناہ نہیں کیا یہ تیرا نکاح نامہ ہے پر جب ان کا بزنس خراب جانے لگا تو تیرے باپ کو تجھے اس گھر میں بیجھنا ہی نہیں تھا پر اب تو اس گھر کی نا صرف بہو ہے بلکہ اس گھر کے بچے کی ماں بھی" وہ کچھ کہہ ہی نہیں پائی
اسے اپنے گناہ کرتے وقت کا وہ پل یاد آیا جب اس نے کہا تھا
سرگوشی میں "یہ گناہ نہیں ہے۔۔۔مریم"
وہ تب بہک گئی تھی پر اب
اسے پتا چلا وہ سچ میں گناہ نہیں تھا
پھر کیوں اس کے ابو اسے جان سے مارنا چاہتے ہیں
"بھاگ جا۔۔۔ اس کے پاس جا وہ آج امریکا کے لیئے روانہ ہورہا ہے" اس کی ماں اسے روتے ہوئے چپ کر گھر سے باہر نکال لائی اسے ایئر پورٹ لے کر گئی
وہ واقعی جانے کے لیئے تیار تھا اور ہمیشہ کی طرح اس کے گھر والے اس کے ساتھ نہیں تھے وہ ہمیشہ اکیلا ہوتا تھا
وہ دوڑ کر اس کے پاس گئی برقعے میں خود میں چھپائے مریم نے اس کے بازو تھام لیا اس کی دو موٹی موٹی آنکھیں آنسوؤں سے بھری تھی وہ اسے پہچان گیا بھلے اس نے چہرہ نہیں دیکھا مریم بھلے اس کا چہرہ چھپا ہوا تھا
اس کی ماں چپ کر واپس چلی گئی
"مریم ۔۔۔"وہ کچھ آگے نہیں بول پایا وہ اس سے لگی روتے ہوئے اسے بتانے لگی
"ابو نے مجھے زہر دینے کی کوشش کی۔۔ اس نے ہمارے بچے کو مارنے کی کوشش کی"وہ ساکت تھا
پر اسے خود سے لگائے ایسے کھڑا تھا جیسے اسے دنیا سے بچانا چاہتا ہو
اس نے ایک پل میں فیصلہ کر لیا وہ اسے اپنے ساتھ لے جائیگا
0 Comments