Latest

6/recent/ticker-posts

Mohabbat Ki Zamanat by Sana Sufyan Complete Novel


 I hope you guys are doing well and living a prosperous life.We have a great opportunity for you guys that every one can hone their skills.The specialty of our website is that we are committed to advancing these people.Those who have magic in their hands, who once pick up the pen, then keep it after doing something.This website is and will be step by step especially for new writers and supporting you guys in every way in advancing good ideas.Only Novels Lover in web category Novel Romantic novel wani based novel, lover story based novel, rude hero innocent hero based novel, four married based novel gangster based novel kidnapping based novel.This is the specialty of our group.  And most of all you will find the admins here very supportive and respectful.And will treat you very lovingly.

Sneak Peek:1

"مجھے ہاتھ لگانے کی سوچنا بھی نہیں کیونکہ میں غیروں کا اپنی طرف بڑھتا ہوا ہاتھ توڑنا اچھے سے جانتی ہوں۔۔ میرا آپ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔۔!!" اس کا خود کو غیر کہنا اور رشتے سے انکار کرنا اس کو آگ لگا گیا تھا۔۔ وہ اس سے اب تک نرمی سے پیش آیا تھا لیکن اس کے اس انداز کو دیکھ کر وہ ٹیڑھا پن دیکھانے پر مجبور ہوا تھا۔۔

اس نے جھٹکے سے اسے اپنی طرف کھینچ کر اس کے دوپٹہ کا کونا پکڑ کر اس کے منہ کو باندھ چکا تھا اور یہ سب اتنی جلدی ہوا تھا کہ وہ کچھ پل تک سمجھ ہی نہیں سکی تھی۔۔ لیکن اس کے غصے بھرے چہرے کو دیکھ کر وہ کچھ پل کے لئے سہم گئی تھی۔۔

"چپ بالکل چپ۔۔! اگر ایک لفظ بھی آپ نے آگے کہا تو آپ کے لئے ٹھیک نہیں ہوگا کیونکہ آپ کو تو بہت اچھے سے معلوم ہے کہ سردار عون عباس جعفری غلطی کرنے والے کو معاف نہیں کرتا۔۔ چاہے غلطی کرنے والی اس کی سردارنی سائیں ہی کیوں نہ ہوں۔۔!!" وہ اس کے چہرے پر بینڈیج لئے جھک کر دھاڑ اٹھا تھا۔۔ وہ خوف سے سہمتے اپنی آنکھیں زور سے مینچتے بیڈ کراؤن سے لگی تھی۔۔ عون کی گرم سانسیں اور ہاتھوں کا نرم لمس وہ اپنے چہرے پر محسوس کر رہی تھی۔۔

عون اپنے قریب ترین اس من موہنے چہرے کو بےاختیار دیکھے جا رہا تھا۔۔ غصّہ کہیں دور جا سویا تھا۔۔

خوبصورت گلابی چہرہ، بند خوف سے مینچی آنکھیں، ان پر جھکی نم گھنیری پلکیں، بھینچے ہوئے ہونٹ۔۔ عون کا دل بےاختیار دھڑکا تھا۔۔ وہ اپنے آپ کو ڈپٹ کر اس کی پیشانی پر بینڈیج لگا کر اب اس کے ہاتھوں کو نرمی سے پکڑ کر پٹی کر رہا تھا۔۔

ماہم کو اس کے چہرے پر جتنا غصہ دکھ رہا تھا اس کے لمس میں اتنی ہی نرمی محسوس ہوئی تھی۔۔

"سردارنی سائیں آپ کا تعلق صرف مجھ سے ہے یہ میں آپ کو کچھ وقت بعد ہی سوچنے پر مجبور کر دونگا۔۔ اور جہاں تک رہی غیر کی بات۔۔ تو صرف کہہ دینے سے نہ ہی کوئی غیر ہو جاتا ہے اور نہ محرم رشتے ختم ہو جاتے ہیں۔۔ آج آپ کو سردار عون عباس جعفری پہلی اور آخری بار بتا رہا ہے کہ وہ اپنی چیزوں سے کبھی دستبردار نہیں ہوتا۔۔ اور جہاں تک رہی آپ کی بات تو آپ کو سردار عون عباس جعفری سے خود محبت کرنے پر مجبور نہ کر دیا تو میرا نام بھی سردار عون عباس جعفری نہیں ہے۔۔!!!" وہ چیلنج کرتے ہوئے سرگوشی نما آواز میں اس پر جھکا غرا اٹھا تھا اور ہاتھ بڑھا کر اس کے دوپٹہ کو منہ سے کھول چکا تھا۔۔


Must read and give feedback ,

click the link below to download free online novels pdf or free online reading this novel.

Click Here To Download Link

Complete Download Link

Post a Comment

0 Comments