" سوری ۔ میں پھر ایسا نہیں کروں گی ۔ " انجیلا نے معزرت کرنے میں آفیت جانی ۔
" تم نے سنڈریلا کی کہانی پڑھی ہے ۔ " وہ اسکی معزرت مکمل نظرانداز کر کے سوال پوچھنے لگی ۔
انجیلا نے سر اثبات میں ہلا دیا ۔
" سنڈریالا کی دو بہنیں تھیں جو اسکا کانچ کا جوتا پہنے کی کوشش کرتیں ہیں مگر انکے پاوں بڑے تھے ۔ " وہ تبصرہ کرنے کے انداز میں بولی
انجیلا اسے سنے جا رہی تھی ۔
" جانتی ہو ۔ انکے پاوں کہاں سے بڑے تھے ۔ ایک بہن کی انگلیاں بڑی تھیں اور دوسری کی ایڑھیاں ۔ " وہ کہتی جاتی اور انجیلا کے پاوں کی انگلیوں پر اپنی انگلی پھیرتی جاتی
لہجہ بدستور سرد تھا
" تم نے جب میرے سینڈلز پہنے تو تمھارے پاوں کا کونسا حصہ بڑا تھا ۔ انگلیاں لمبی تھیں یا ایڑھی بڑی تھی ۔ " اسنے انجیلا کی طرف دیکھا اور پوچھنے لگی
" انگلیاں " انجیلا نے ہلق میں اٹکی سانس نیچے دھکیلتے ہوئے بتایا ۔
جب اسنے سینڈلز پہنی تھیں تو اسکی انگیاں آگے کو نکل رہی تھیں ۔
" کیا تم جانتی ہو اسکے بعد کیا ہوا تھا ۔ " اسنے پھر سے سوال کیا تو انجیلا نے سر نفی میں ہلا دیا ۔
" پرنس سے شادی کرنے کے لیے ۔ جوتے میں پاوں فٹ کرنے کے لیے سنڈریلا کی سوتیلی ماں نے اپنی بیٹیوں کو حکم دیا کہ وہ اپنے پاوں کے وہ حصے کاٹ لیں جو جوتے کے لحاظ سے اضافی تھے ۔ " کاٹ دار لہجے میں کہتے اسنے ہاتھ ہوا میں اٹھایا تو ہتھیلی پر ایک تیز دھار خنجر نمودار ہو گیا ۔
" چلو تمھارے پاوں بھی سینڈلز میں فٹ کرتے ہیں ۔ " اسنے ایک آبرو اچکا کر انجیلا کو دیکھا تو وہ بری طرح خوف سے کانپ گئی ۔
" تم جھوٹ بول رہی ہے ۔ ایسا نہیں ہوا تھا " انجیلا لرزتے ہوئے نفی میں سر ہلانے لگی ۔
" ایسا ہی ہوا تھا ۔ براڈرز گریم کی لکھی ہوئی کہانی میں ایسا ہی ہوا تھا بس اسے تبدیل کر کے دکھایا گیا تا کہ تم جیسے بزدل بچے ڈر نا جائیں " ابکی بار وہ قدرے درشتی سے بولی اور اگلے ہی پل ہاتھ میں پکڑا خنجر انجیلا کے انگوٹھے کے ساتھ والی انگلی پر رکھ دیا
" اسچنٹیلا " سنڈریلا کی ڈارک اور دلخراش کہانی ۔ " وہ لہجے میں انگارے لیتے ہوئے دانت پیس کر بولی
" نہیں ایسا مت کرو ۔ پلیز ۔ " انجیلا بامشکل بڑبڑائی مگر اسکا رونا دھونا کسی کام کا نہیں رہا
اگلے ہی لمحے اسکی اونچی دلخراش چینخیں اس کمرے میں بلند ہو رہی تھی ۔
سیاہ سراپے والی
بے روح وہ لڑکی
انجیلا کی انگلیوں سے کچھ حصے کاٹتی جا رہی تھی
خون نکل کر زمین پر بہتا جا رہا تھا
کمرا انجیلا کی چینخوں سے گونج چکا تھا اور وہ اسکی چینخوں سے محظوظ ہوتی مزید کاٹتی جا رہی تھیں ۔
بہت زیادہ خون بہنے کے باعث انجیلا نیم بے ہوش ہو گئی
وہ اپنے حواس کھو رہی تھی ۔
" افسوس تمھاری اسچنٹیلا میں معصوم سی سنڈریلا نہیں بلکہ ظالم اور سفاک شیطان کی دیوی ایزابیل موجود ہے ۔ "
اجیلا تکلیف کی تاب نا لاتے ہوئے مکمل بے ہوش ہوچکی تھی جبکہ ایزابیل اسکے کپڑوں سے خنجر صاف کرتی اٹھ کھڑی ہوئی ۔
اسنے پھر سے گاون کی ٹوپی سر پر ڈالی اور کمرے سے نکل گئی
پیچھے کٹی انگلیوں کے ساتھ انجیلا بے ہوش پڑی رہ گئی ۔۔۔۔۔
وقت تیزی سے گزرتا چلا گیا تھا
لارڈ ایزابیل کو اپنے مقصد کے لیے جادو سکھا کر تیار کر رہا تھا مگر وہ گزرتے وقت کے ساتھ ظالم اور سفاک ہوتی چلی گئی
جسے انسانوں کو تکلیف پہنچا کر خوشی محسوس ہوتی تھی مگر وہ اب بھی مسکرا نہیں پاتی تھی۔
وہ ایزابیل تھی
ایک سفاک جادوگرنی
شیطان کی دیوی
لیڈی فرانسس کی نسل میں پیدا ہوئی آٹھویں لڑکی
ایک بے روح لڑکی
0 Comments