Latest

6/recent/ticker-posts

Saza E Ishq By Romaisa Affaf Complete Novel


 I hope you guys are doing well and living a prosperous life.We have a great opportunity for you guys that every one can hone their skills.The specialty of our website is that we are committed to advancing these people.Those who have magic in their hands, who once pick up the pen, then keep it after doing something.This website is and will be step by step especially for new writers and supporting you guys in every way in advancing good ideas.Only Novels Lover in web category Novel Romantic novel wani based novel, lover story based novel, rude hero innocent hero based novel, four married based novel gangster based novel kidnapping based novel.This is the specialty of our group.  And most of all you will find the admins here very supportive and respectful.And will treat you very lovingly.

Sneak Peek:1

میری محبت جھوٹی نہیں تھی اور مزید میں تمہیں کوئی صفائی نہیں دینے والا تم میری بیوی ہو میں مکمل حق رکھتا ہوں تم پر یہ بچہ میرا ہے اور اب اک لفظ نہیں سنوں گا میں تمہارے منہ سے معاف کرو یا نا کرو تمہاری مرضی ہے پر یہ حقیقت تم نہیں جھٹلا سکتی کہ تم میری بیوی ہو اور میں یہاں سے تمہیں لیے بغیر کہیں نہیں جانے والا۔۔۔۔ 

وہ دو ٹوک لہجے میں بولتا اس کا ہاتھ پکڑ چکا تھا جب اس کی بات پر رکا۔۔۔۔

تم نے کہا تھا جب تم مجھے بابا کے گھر چھوڑ کر جاؤ گے تو جب تک میں نہیں کہوں گی میرے پکارے بغیر تم مجھے اپنے ساتھ واپس لے کر نہیں جاؤ گے وعدہ کیا تھا تم نے۔۔۔۔

وہ اس کے ہاتھ میں اپنا ہاتھ دیکھتے ڈرتے ہوئے بولی تھی اندر کہیں وہ خود بھی عزلان سے دوری برداشت نہیں کر پا رہی تھی اور اسے خوف تھا کہ عزلان اسے پھر چھوڑ جائے گا۔۔۔۔

میں نہیں رہ سکتا تمہارے بغیر میں نہیں جی پاؤں گا تمہارے بغیر اور اب تو ہمارا بچہ بھی آنے والا ہے نا اب تو مٹا دو یہ دوریاں کب سے جھیل رہا ہوں یہ سب میں اب تو زندگی آسان کر دو معاف کر دو اک آخری بار معاف کر دو کبھی اک آنچ بھی نہیں آنے دوں گا تم پر مت دو یہ سزا۔۔۔۔ 

وہ انتہائی بے بسی سے اس کے دل کے مقام پر اپنا سر رکھے چھوٹے بچوں کی طرح روتے ہوئے بڑبڑا رہا تھا اشنال کے دل میں ٹیس سی اٹھی تھی اس نے اپنا ہاتھ اٹھا کر اس کی گردن پر رکھا تھا۔۔۔۔ 

میں بھی تو نہیں رہ سکتی نا پر میں اتنی اذیت فلحال تو معاف نہیں کر سکتی۔۔۔۔ اشنال اس کے بالوں میں ہاتھ پھیرتے لمبے سانس لیتی بولی تھی عزلان نے فوراً اس کی کمر کے گرد اپنے بازو حائل کر کے حصار کھینچا تھا۔۔۔۔

جو کرنے کو کہو گی میں تیار ہوں مجھے سب منظور ہے پر تم سے دوری برداشت نہیں وہ اس کی گردن میں منہ چھپاتے دھیمے لہجے میں بولا تھا۔۔۔۔

تم میری ہر بات مانو گے جس وقت جو کہوں گی کرو گے میری ہر بات سنو گے کبھی خود سے ایسا کوئی وعدہ نہیں کرو گے جس سے تمہیں تکلیف ہو کبھی بھی اپنی ہمت سے زیادہ خود کو سزا نہیں دو گے بولو منظور ہے۔۔۔۔ 

وہ بولتی جا رہی تھی اور عزلان کو یوں لگ رہا تھا جیسے اس کے جسم میں روح پھونکی جا رہی ہو۔۔۔۔

بس میں قسم کھاتا ہوں تمہارے عشق کی سزا وہ آخری سزا تھی جس نے مجھے بے حد تڑپایا میں نے تمہارے عشق میں خود کو پل پل سلگتے دیکھا ہے تم سے دوری کا فیصلہ میری خود کو دی گئی آخری سزا تھی اب دوبارہ کبھی میں خود کو کسی اذیت میں مبتلا نہیں کروں گا بلیک سٹون مر چکا ہے اب جو ہے وہ صرف اشنال کا شوہر اور اپنے بچے کا اچھا باپ ہے وہ  بے جا اس کی گردن چومتے بے خودی کے عالم میں بول رہا تھا۔۔۔۔ 

Sneak Peek:2
مجھے تم اچھی لگتی ہو معصومہ میں تمہیں اچھا نہیں لگتا اس بات کا دکھ ساری زندگی رہے گا مجھے اور مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ میں تمہیں اچھا لگتا ہوں یا نہیں پوچھا بھی نہیں ہے میں نے بس پر تم مجھے اچھی لگتی ہو تمہاری ہنسی نے میری نیندیں اڑا دی ہیں تم بہت پیاری ہو معصومہ پلیززز مجھ سے دور نہیں بھاگو میں برا لڑکا نہیں ہوں اور کل بھی میں نے تم سے کوئی غلط بات نہیں کی تھی۔۔۔۔
مجھے تمہارا یہ حجاب ہی بتا رہا ہے کہ تم کوئی ایری غیری لڑکی نہیں ہو۔۔۔۔۔
مجھے معاف کر دو پلیززززز۔۔۔۔۔
وہ اسکی آنکھوں میں دیکھتا بھاری گھمبیر آواز میں بولا۔۔۔۔۔
حورعین کے دل کی دھڑکنیں تیز ہوئی۔۔۔۔۔
اتنی جلدی محبت ہو جاتی ہے کیا۔۔۔؟؟
وہ اسکی طرف نم آنکھیں لیے دیکھتی معصومیت سے بولی۔۔۔۔۔
پہلے مجھے بھی یہ پیار محبت مذاق لگتا تھا لیکن جب تمہیں دیکھا تو پتا چلا کہ واقعی پہلی نظر میں بھی محبت ہوتی ہے۔۔۔۔۔
وہ اس کی طرف جھکتے ہوئے بولا۔۔۔۔۔
مم۔۔مجھے ڈر لگتا ہے۔۔۔۔
وہ لڑکھڑاتے ہوئے لہجے میں بولی۔۔۔۔۔
کس بات کا ڈر ہے میں تمہارے ساتھ ہوں نا اب سے ڈرنا چھوڑ دو حرم ہمیشہ تمہارے ساتھ ہے کسی کی میلی آنکھ بھی تمہاری طرف نہیں اٹھنے دوں گا۔۔۔۔۔
وہ بے فکری سے بولا۔۔۔۔
مجھے آپ سے ڈر لگتا ہے مجھے محبت سے ڈر لگتا ہے۔۔۔۔
وہ اسکی آنکھوں میں آنکھیں گاڑھے بولی۔۔۔۔۔
حرم نے اسکی بازو سے گرفت ڈھیلی کی۔۔۔۔
محبت سے ڈرنا چھوڑ دو ہر انسان کو محبت ہوتی ہے مجھے تم سے محبت ہے میری محبت پانے کے لیے لوگ ترستے ہیں میں تم پر مر مٹا ہوں معصومہ مجھے یوں رسوا نا کرو مجھے محبت کے بدلے محبت چاہیے مجھ سے دور نہیں بھاگو۔۔۔۔۔
وہ زمین کو گھورتے ہوئے بولا۔۔۔۔
آپ مجھے چھوڑ دیں مجھے اس سب سے دور رہنا ہے پلیززز مجھ سے دور رہیں اس کی زبان پر بس اک ہی بات تھی۔۔۔۔
وہ حرم کے سینے پر دباؤ ڈالتی اسے خود سے دور کرتی اپنا بیگ اٹھائے پیچھے چلی گئی۔۔۔۔

    Seak Peek:3
مہرون کام دار لہنگے اور کڑتی میں اس کی پتلی کمر بلکل واضح تھی اس نے خود کو کور نہیں کر رکھا تھا بغیر ڈوپٹے کے وہ باہر آئی اور جلدی سے اپنا لہنگے کے ساتھ کا دوپٹہ ڈھونڈنے لگی جب کسی نے پیچھے سے اس کے سر پر لہنگے کے ساتھ کا دوپٹہ رکھا اس نے ڈوپٹے کو تھامہ اور آنکھیں اٹھا کر دیکھا جب سامنے ڈریسنگ ٹیبل کے شیشے پر اسے اپنے پیچھے کھڑے عزلان کا عکس نظر آیا اشنال نے سمجھ آنے سے پہلے عزلان کے پیٹ میں کہنی دے ماری عزلان جو شیشے میں اسے ہی دیکھ رہا تھا اس کے اس حملے پر فوراً اس سے دور ہٹا۔۔۔۔۔
I like it.... 
عزلان نے سائیڈ سمائیل پاس کرتے ہوئے دھیمی آواز میں کہا جب سے اشنال یہاں آئی تھی اس وقت سے اب تک عزلان پہلی بار مسکرایا تھا۔۔۔۔
تیار ہو جاؤ پندرہ منٹ رہ گئے ہیں۔۔۔۔
میں ہو گئی ہوں تیار۔۔۔۔
ایسے ہو گی تیار۔۔۔۔
عزلان شہیر خان کا نکاح ہے جنازہ نہیں جو اس کی دلہن اپنے گلاب کی پتیوں جیسے ہونٹ لال لپسٹک سے رنگین نا کرے۔۔۔۔۔
وہ ڈریسنگ ٹیبل کے دراز سے اک لال رنگ کی لپسٹک اس کی طرف اچھالتے ہوئے بولا۔۔۔۔
جو اشنال نے پکڑی نہیں اور وہ لپسٹک اشنال کے قدموں میں جا گری۔۔۔۔۔
عزلان غصے سے اس کی طرف بڑھا اور اسکا منہ دبوچا۔۔۔
تم نرمی کے لائک ہی نہیں ہو کیا چاہتی ہو خود لگاؤں کیا اب تمہیں یہ سرخی بھی۔۔۔۔
عزلان اشنال کی آنکھوں میں دیکھتا اک اک لفظ چبا کر بولتے ہوئے اشنال کی آنکھ نم کر گیا۔۔۔۔
نن۔۔۔نہیں میں لل۔۔۔لگا لوں گگ۔۔۔گی۔۔۔۔
وہ بامشکل بول پائی۔۔۔۔ 
ہوں یہ ہی تمہارے لیے بہتر ہے وہ اس کا منہ زور سے جھٹکتے روم سے باہر کو قدم بڑھا گیا۔۔۔۔
🔥🔥🔥🔥

Must read and give feedback ,

click the link below to download free online novels pdf or free online reading this novel.

Click Here To Download Link

Complete Download Link

Post a Comment

0 Comments