I hope you guys are doing well and living a prosperous life.We have a great opportunity for you guys that every one can hone their skills.The specialty of our website is that we are committed to advancing these people.Those who have magic in their hands, who once pick up the pen, then keep it after doing something.This website is and will be step by step especially for new writers and supporting you guys in every way in advancing good ideas.Only Novels Lover in web category Novel Romantic novel wani based novel, lover story based novel, rude hero innocent hero based novel, four married based novel gangster based novel kidnapping based novel.This is the specialty of our group. And most of all you will find the admins here very supportive and respectful.And will treat you very lovingly.
Sneak Peek:1
ماہ نور کے گھر کا گارڈن آج بڑی خوبصورتی سے سجایا ہوا تھا چاروں طرف لوگوں کی بھرپور رونق تھی موسیقی کی آواز ہوا میں گونج رہی تھی پھولوں کی خوشبو تمام ماحول میں رچی بسی ہوئی تھیں لوگ تیار سے ٹولیو ں کی صورت میں ادھر ادھر گھوم رہے تھے ۔۔
ہلکے گلابی رنگ کے لباس میں ماہ نور ا سٹیج پر بیٹھی ہوئی تھی آج اس کی منگنی تھی ۔برابر والی جگہ پہ اس کی ماں بیٹھی اس کا ڈوپٹہ ٹھیک کرتے ہوئے اس کے ماتھے کو چوم رہی تھی ۔۔
ماہ نور یہ تم کیا بار بار گھر کے دروازے کی طرف دیکھ رہی ہوں کیا کسی کی منتظر ہوں انتظار کر رہی ہوں کسی کا ۔۔؟؟
جی امی!
میری یونیورسٹی کی ایک بہت اچھی دوست "فردوس" ا بھی تک نہیں آئی جبکہ اسے میں نے جلدی آنے کو کہا تھا ۔۔
میری یونیورسٹی کے سارے کلاس فیلوز آگئے ہیں سوائے دو کے ۔۔۔
ماہ نورا بھی اپنی ماں سے بات ہی کر رہی تھی کہ گھر کے دروازے کے اندر سے سیاہ رنگ کے کپڑوں میں ملبوس ایک خوبرو لمبا چوڑا سا نوجوان داخل ہواکھلا کھلا سا خوبصورت چہرے والا لڑکا اس خوبصورت نوجوان کے ماتھے کی الٹی طرف ایک تل موجود تھا اور چہرے پر دلکش اور شرارتی سی مسکراہٹ نہ جانے کتنی لڑکیوں نے اس خوبرو جوان کو گردن اٹھا کر دیکھا تھا جب وہ چلتا ہوا ماہ نور کے پاس آ پہنچا اور اس نے اپنے ہاتھ میں پکڑا ہوا سرخ رنگ کا ایک بے حد خوبصورت گلدستہ ماہ نور کی طرف بڑھایا ۔۔
میری پیاری سی دوست کو منگنی بہت بہت مبارک ہو ۔۔
ساتھ ہی ساتھ اس نے برابر میں کھڑی ہوئی ماہ نور کی ماں کو سلام پیش کیا ۔۔
بہت بہت شکریہ علی خاور"۔۔
یہ بتاؤ کہ تم نے آنے میں اتنی دیر کیوں کر دی ۔۔
راستے میں ٹریفک بہت تھا اس میں پھنس گیا تھا تو دیر ہوگئی ۔۔
اچھا ماہ نور بیٹا میں ذرا کچھ انتظاما ت دیکھ لو ماہ نور کی ماں وہاں سے چلی گئی ۔۔
جب کہ وہ سیاہ رنگ کے لباس والا لڑکا لان میں ہر طرف کسی کو ڈھونڈ رہا تھا دائیں بائیں آگے پیچھے وہ چہرہ !!!!
وہ چہرہ کہاں غائب ہو گیا تھا جسے وہ تلاش کر رہا تھا ۔۔۔
کیا کسی کو تلاش کر رہے ہو ماہ نور نے علی سے اچانک پوچھا تو وہ ذرا سا کنفیوز ہو گیا ۔۔۔
ارے ۔۔
نہیں نہیں !!
میں کس کو دیکھوں گا میں تو بس ایسی لوگوں کو دیکھ رہا تھا اور کچھ نہیں ۔۔
لوگوں کو دیکھ رہے تھے یا لوگوں میں موجود کسی پری کو اپنی نظروں سے تلاش کر رہے تھے ۔۔۔؟
تمہیں ضرور کوئی نا کوئی غلط فہمی ہوئی ہے۔۔
تم لوگوں نے انتظامات کافی اچھے کیے ہیں ۔۔
علی خاور نے بات بدلی ۔۔
علی کی بات پر ماہ نور ہنس پڑی۔ ۔
مجھ سے جھوٹ مت بولو میں جانتی ہوں تمہاری نظر کس کو تلاش کر رہی ہے ۔۔
"فردوس" کو ڈھونڈ رہے ہو نا تم ۔؟؟
ان تمام لوگوں میں تمہاری نظر صرف اس کے چہرے کو تلاش کر رہی ہے میں جانتی ہوں ۔۔
مگر علی خاور اپکی تلاش کا کوئی فائدہ نہیں وہ ابھی تک آئ نہیں ۔۔۔
کیا مطلب ؟؟؟
وہ ا بھی تک نہیں آئی تم نے اسے انوائٹ تو کیا تھا اب تک تو اسے آ جانا چاہیے تھا علی خاور نے بے صبری سے ماہ نور کو دیکھتے ہوئے کہا ۔۔۔
اچھا !!!!
اتنی بے چینی کیوں ہو رہی ہے تمہیں اس کے نہ آنے سے اور ابھی تو کوئی مجھ سے کہہ رہا تھا کے میں کسی کو تلاش نہیں کر رہا ۔۔
تھوڑا صبر سے بیٹھو ہو سکتا ہے وہ حسن کی دیوی آ ہی رہی ہو ۔۔
اسے آنا بھی چاہئے میں صرف اور صرف اسکی وجہ سے آیا ہوں ۔۔۔
علی خاور نے ماہ نور کو دیکھتے ہوئے کہا ۔۔
جبکہ وہ اس کی بات پر تپ سی گئی تھی ۔ ۔۔
بڑے ہی بد تمیز ہو میرے منہ پر ہی کھڑے ہوں کہ میری بےعزتی کر رہے ہو میری منگنی میں آئے ہو میرے دوست بن کر اور کہہ رہے ہو کہ صرف اور صرف فردوس کے لئے آئے ہو ۔۔۔
اچھا تم فردوس کو کال کر کے پوچھ لو کے وہ آئے گی بھی یا ۔۔۔
علی خان کے الفاظ ابھی منہ میں ہی تھے کے دروازے سے ایک سیاہ رنگ کی خوبصورت سی فراک میں ایک لڑکی اندر داخل ہوئی ۔۔
ایک ہاتھ میں فردوس نے خوبصورت گھڑی پہنی ہوئی تھی جبکہ دوسرے ہاتھ میں سیا ہ چوڑیاں تھیں بال کھلے ہوئے اور ہونٹوں پر سرخ رنگ کی لپ سٹک لگی ہوئی تھی ۔۔گرین خوبصورت سی آنکھوں میں کاجل طریقے سے بھرا پڑا تھا ۔۔۔
علی خان اچانک روک سا گیا تھا سانس تھم سی گئی تھی ۔
وہ بس خاموشی سے اس سیا ہ رنگ کے لباس والی لڑکی کو دیکھے جا رہا تھا جواب آہستہ آہستہ باریک ہیل سے چلتی ہوئی اسٹیج کی طرف آ رہی تھی ۔۔
کیا ہوا علی تمہاری بولتی بند کیوں ہوگئی؟؟
ایک منٹ !ذرا مجھے دیکھو۔۔
ماہ نور کو اچانک ہی کچھ یاد آیا ۔۔
تم نے مجھ سے پوچھا تھا کہ وہ کیا رنگ پہن رہی ہے ۔۔ پھر علی کو دیکھا ۔۔۔۔
کتنے تیز ہو تم ۔۔۔
علی نے کچھ نہیں کہا بس اس کے چہرے پر ایک خوبصورت مسکراہٹ کے ساتھ ساتھ شرا رت موجود تھی ۔۔۔
فردوس اسٹیج کے بہت قریب آ گئی تھی اس نے ہاتھ میں پکڑا ہوا تھا گفٹ ایک طرف رکھا اور کے گلے سے لگی اسے خوب مبارکباد دے رہی تھی ۔۔
اتنی دیر کردی تم نے آنے میں فردوس میں کب سے تمہاری منتظر تھی ۔۔
ماہ نور اسے دیکھتی بہت محبت سے کہہ رہی تھی ۔۔
بابا کو انے میں آج تھوڑی دیر ہوگئی تھی اور پھر راستے میں ٹریفک تھا اس وجہ سے ۔۔
سیاہ رنگ کا لباس پہنے ہوئے وہ لڑکا سامنے کھڑی لڑکی کو دیکھ رہا تھا اس کی دلچسپی اب صرف اور صرف ایک شخص میں تھی۔۔۔۔
میں یاسر کے پاس سے آتا ہوں علی خاور نے فردوس کو دیکھتے ہوئے کہا لمحے بھر کے لیے ان دونوں کی آنکھیں ملیں۔۔
وہ اسٹیج سے اترا اور نیچے چلا گیا ۔ ۔
تم نے اسی بھی بلایا ہے فردوس نے ماہ نور کو دیکھتے ہوئے کہا ۔۔۔
ظاہر سی بات ہے وہ یاسر کا بیسٹ فرینڈ ہے اور میرا بھی بہت اچھا دوست ہے تم جانتی ہو ۔۔
علی بہت اچھا اور عزت دینے والا لڑکا ہے ۔۔
فردوس کچھ نہیں بولی بس ماہ نور کے ساتھ بیٹھی اسے اتنی خوبصورتی سے بنی بنوری دیکھتی رہی ۔۔
بہت پیاری لگ رہی ہو ماشاء اللہ سے ماہ نور ۔
تم بھی بہت پیاری لگ رہی ہو کسی نے بہت انتظار کیا ہے تمہارے یہاں آنے کا ۔۔
ماہ نور نے شرارت سے دیکھتے ہوئے فردوس کو کہا جبکہ اس کے گال ہلکے سے گلابی ہو گئے تھے ۔۔۔
Must read and give feedback ,
click the link below to download free online novels pdf or free online reading this novel.
Click Here To Download Link
0 Comments