Latest

6/recent/ticker-posts

Tamasha E Muhabbat By Mahi Rajpoot Complete Novel

Only Novel Lover PDF


 

مجھے چھوڑ دو پلیز__ مجھے جانے دو___ مجھے میرے بابا کے پاس جانا ہے__ پلیز مجھے معاف کردو__ میں تمہاری زندگی سے بہت دور چلا جاؤں گا___
وہ 8 سالہ بچہ اُس شخص  سے التجا کر رہا تھا__ سامنے ہی اس خوفناک کُتے کی للچائی نظریں اُس بچے کو مزید وحشت زدہ کر رہی تھیں___
ہاہاہاہا____فکر مت کرو بچے___ میں تمہیں تمہارے بابا کے پاس ہی بھیجوں گا___ ہاہاہاہا____ اُس شخص کی مکروہ ہنسی نے اُس بچے کو مزید خوفزدہ کردیا تھا____
اُس نے اپنے پالتو کو اشارہ کیا__ جس نے اُس کتے کی رسی کھولی__ وہ کتا بھاگتا ہوا اس 8 سالہ بچے پر لپٹا___ اس بچے کی چیخیں اور اس شخص کے قہقہے نے ماحول کو خوفزدہ کر دیا تھا___
تیمور ولی خان نے جھٹ سے آنکھیِں کھولیِں اُس کی سانسیں پھول چکی تھیں__ اس واقعے کو 20 سال ہوچکے تھے مگر آج بھی وہ واقعہ اس کے زہن پر نقش تھا__ وہ آج بھی وہ سب یاد کرتے خوفزدہ ہوجایا کرتا تھا___
وہ کتنی ہی دیر خود کو نارمل کرنے کی کوشش کرتا رہا جب حمزہ احمد اس کے کمرے میں ناک کرتا داخل ہوا___
تیمور ولی خان جو کہ بیڈ کراؤن سے ٹیک لگائے خود کو نارمل کرنے کی کوشش کررہا تھا___ حمزہ کو ایک نظر دیکھتے ہی پاس پڑے جگ سے پانی کا گلاس،بھرتے منہ سے لگایا____ پانی پینے کے بعد وہ حمزہ کی طرف متوجہ ہوا___
بےبی ڈول میرا ماضی جاننا چاہتی ہے؟؟ 
اُس نے سوال کیا__ اس کا لہجہ نارمل تھا__نہ غصہ نہ ہی نفرت___ کچھ بھی نہیں تھا اس کے لہجے میں___
جی سر__ وہ تجسس کے ہاتھوِں مجبور ہوکر میرے پاس آئی تھیں__ اتفاقاً وہ مجھ سے پوچھنے لگیں___
حمزہ نے بات بدلی___
کچھ بھی اتفاقاً نہیں ہوتا حمزہ__ اتفاق نام کی کوئی چیز اس دنیا میں نہیں پائی جاتی__ سب کچھ پری پلینڈ ہوتا ہے___سب کچھ پہلے سے طے کیا جاتا ہے___ جسے بعد میں اتفاق کا نام دے کر مقابل کو مس گائیڈ کیا جاتا ہے___
تیمور نے حمزہ کی طرف کھوجتی نظروں سے دیکھا__ اس کے انداز پر ہی حمزہ تھوک نگلتا بولا__
سر آپ بےفکر رییں__ میں اُن کو روکنے کی کوشش کروں گا___
اس نے یقین دہانی دلانے کی کوشش کی__،
 جب تک تم اسے سمجھاؤ گے تب تک بہتر یہی ہے کہ اس کو اس معاملے سے دور رکھو___
تیمور نے وارن کرتے حمزہ کو کہا__
سر کیا بہتر نہیں کہ آپ سب کچھ بھول جائیں__ حمزہ نے آج پھر کئی بار کی کہی ہوئی بات دہرائی__

نہیں حمزہ___ میرے اپنے قبر میں آج بھی انصاف کے لئے سسک ریے ہیں__ میری ماما آج بھی میرے بابا کے انتظار میں بیٹھی ہیں__تم جانتے ہو مجھے اس حادثے میں اگر بچایا گیا تو فقط ایک مقصد کے لئے___اور میرا مقصد صرف انتقام لینا ہے___ ازلان شاہ سے انتقام___ جس نے میری فیملی کو خاص طور پر میری ماما کو برباد کردیا___


 Novel Name : Tamasha E Muhabbat 

Writer Name :  Mahi Rajpoot

Category : Social Romantic Based Novel ,-Forced Marriage Based Novel-
                      Complete Novel

must read and give feedback ,
click the link below to download free online novels pdf or free online reading this novel.

Click Here To Download Link;

Complete Download Link

Post a Comment

0 Comments