Sneak Peek:1
مجھے معاف کردو ایک موقع دے دو مجھے ہمارے رشتے کو پلیز !!!!
"کروٹ لے کے لیٹی مہک جہاں ریحان کی ساری باتیں سن رہی تھی وہی وہ بے آواز رو رہی تھی ۔۔۔
ریحان نے اسکا کندھا تھام کے جب اسکا رخ اپنی طرف موڑا تو اسے اسے روتا دیکھ کوئ حیرانگی نہیں ہوئ کیونکہ اسے پتہ تھا وہ رو رہی ہی ہوگی۔۔
نگاہیں نیچیں کرکے وہ ہچکیوں سے رو رہی تھی ریحان کو اس وقت اپنی غلطی کا نہ صرف شدت سے احساس ہوا بلکے وہ اس پہ بے خودی میں جھک گیا !!
کمر کے نیچیں ہاتھ ڈال کے اس نے مہک کو اپنے سینے سے لگالیا۔
مگر مہک نے اسے فورا اپنے اپ سے دور کیا اپنے آنسو بے دردی سے پونچے اور کہا۔۔
"گھر کے کام کاج کرنے میں کوئ عورت گہس نہیں جاتی ریحان اگر اسے اپنے شوہر سے محبت ہے تو وہ اسکی محبت میں اسکے گھر والوں سے بھی محبت کرے گی انکا کام کاج کرکے اسے سکون ملے گا ۔۔
ہنڈیاں روٹی،صفائ۔ستھرائ ،کپڑے دھونے یہ اور بھی گھر کے کوئ کام کرنا کوئ بری بات نہیں ہے مگر جب ان سب کاموں کے بدلے اپکو ڈی گریڈ کیا جائے نہ تو پھر دل دکھتا ہے آپا اماں رابعہ شعیب تایا ابو یہ سب میرے اپنے ہیں کیونکہ یہ سب آپ سے جڑے ہیں یہ سب تب میری عزت کرے گے جب آپ انکے سامنے میری عزت کرے گی ۔۔
عورت اپنے شوہر کے گھر میں پانی سے بھی روٹی کھاکر گزارا کرسکتی ہے ریحان مگر شرط یہ ہے کے اسکا شوہر احساس س کرے اس عزت دے بس ایک عورت کی نظر میں سب سے ذیادہ قیمتی چیز اسکی عزت ہوتی ہے ریحان اور ان تین سالوں میں میں نے ہمیشہ آپ سے بس ایک اسی چیز کی خواہش کی ہے باقی اللّٰہ کا شکر ہے میں نے اپنے گھر میں پیسا بھی بہت دیکھا ہے اور عزت بھی بہت دیکھی ہے محب۔۔۔۔۔۔
آگے کی بات کہتے کہتے مہک رک گئ مگر ریحان ایک دم چونکا ۔۔
محبت کا لفظ کہتے کہتے رک گئ مہک تم !!
"کیا تمہاری زندگی میں مجھ سے پہلے بھی ؟؟؟؟
"آپ مردوں کی سوچ صرف عورت کی بیوفائی یہ اسکے ماضی میں اکے ہی کیوں ضرورت سے زیادہ کام کرتی ہے یہ سوچ جب کیوں نہیں کام کرتی جب وہ آپکے گھر والوں کیلئے غلامی کا رول ادا کرتی ہے یہ پھر مشینوں کی طرح دن رات انکی خدمت میں لگی رہتی ہے "
مہک کا پارہ ایک بار پھر ہائ ہوا۔
"جب اپکا رشتہ میرے لیے آیا تھا اس وقت شہباز کا بھی رشتہ آیا ہوا تھا شہباز تو اپکو اچھے سے یاد ہونگے میری خالہ کے بیٹے کتنی اونچی پوسٹ پہ ہیں پیسے کی ریل پیل ہے انکے گھر اور سونے پہ سہاگہ مجھ سے محبت بھی کرتے تھے انکی پسند تھی میں جب ہی رشتہ بھیجا تھا انہوں نے مگر آپ جانتے ہیں میں نے انکا رشتہ ٹھکرا کے اپکا رشتہ کیوں قبول کیا ؟؟
مہک بول کے چپ ہوئ تو ریحان جو اسے ہی دیکھ رہا تھا مہک کو اسکی آنکھوں میں ایک بیچینی سی محسوس ہوئی اس سوال کا جواب جاننے کی"
"کیونکہ میں آپ سے محبت کرتی تھی کب سے میں پتہ مگر جب سے ہوش سنبھالا اس دل نے اپکا ہی نام لیا !!
"مہک کے منہ سے یہ بات سن کے ریحان نے اپنی آنکھیں بند کی اپنے ہاتھوں کی مٹھیاں بنائ "
"مگر آج ایک بات بہت اچھے سے سمجھ آگئ مجھے ریحان!!"
"شادی اس سے کرو جس سے آپ نہیں بلکے وہ آپ سے محبت کرتا ہو تبھی وہ اپکی قدر کسی قیمتی موتی کی طرح کرے گا"
اتنا کہہ کے مہک تیزی سے اٹھ کے واش روم چلی گئ اور ریحان جہاں تھا وہی سن ہوگیا ""
Must read and give feedback ,
click the link below to download free online novels pdf or free online reading this novel.
Click Here To Download Link
0 Comments