Latest

6/recent/ticker-posts

Misaha E Ishqam By Maryum Writes Complete PDF

 

 I hope you guys are doing well and living a prosperous life.We have a great opportunity for you guys that every one can hone their skills.The specialty of our website is that we are committed to advancing these people.Those who have magic in their hands, who once pick up the pen, then keep it after doing something.This website is and will be step by step especially for new writers and supporting you guys in every way in advancing good ideas.Only Novels Lover in web category Novel Romantic novel wani based novel, lover story based novel, rude hero innocent hero based novel, four married based novel gangster based novel kidnapping based novel.This is the specialty of our group.  And most of all you will find the admins here very supportive and respectful.And will treat you very lovingly.

Sneak Peek:1

ڈینئیل کہاں جا رہے ہو ۔ لیزا اپنی بوتیک جانے کے لیے نکلی تُو دیکھا ڈینئیل گھر سے باہر جا رہا تھا ۔ میں جہاں بھی جاؤں آپکو اس سے کوئی مطلب نہیں ہونا چاہیے۔ میری زندگی ہے اور میری مرضی ہے۔ آپکو فکر کرنے کی ضرورت نہیں ۔ آپ مسٹر ایڈورڈ کے ساتھ خوش رہیں۔ ڈینئیل نے بد تمیزی سے لیزا کو جواب دیا ۔ کم آن ڈینئیل ، وہ تمہارے ڈیڈ ہیں۔ اُن کے بارے میں ایسے مت بولو۔ لیزا کو برا لگا تھا ڈینئیل کا اپنے باپ کو مسٹر ایڈورڈ کہنا ۔ نہ وہ میرے ڈیڈ ہیں اور نہ آپ میری موم ۔ میری موم کو تو چھینا ہی تھا اور میرے ڈیڈ کو بھی چھین لیا۔  ڈینئیل کہ کر وہاں سے چلا گیا۔ پیچھے لیزا کندھے اُچکا کر چلی گئی۔ لیزا کی اپنی بوتیک تھی اور ایڈورڈ کا اپنا بزنس تھا جو کے اسکو کاپنهنجن کا مشہور اور مالدار آدمی بناتا تھا۔ 

ڈینئیل اور فریڈی دو بھائی تھے۔ فریڈی ڈینئیل سے دو سال بڑا تھا۔  انکی موم ایلیسیا تھی ۔ ایڈورڈ اُنکا باپ تھا۔ ڈینئیل دس سال کا تھا جب گھر میں لیزا کا آنا جانا شروع ہوا۔ لیزا کا اپنا بوتیک تھا اور ایڈورڈ اُسکے کام میں انویسٹ کر رہا تھا۔ لیزا کا آنا ایلیسیا کو برا لگتا۔ ایک دن ایڈورڈ سے لڑنے کے بعد ایلیسیا فریڈی کو لے کر اپنی دوست کے گھر گئی اور وہاں راستے میں کچھ افریقن ڈاکوؤں نے انکو لوٹ لیا اور ایلیسیا اور فریڈی کا مرڈر کر دیا۔ ڈینئیل اپنے بھائی اور ماں کے مرنے کی وجہ لیزا کو سمجھتا تھا۔ بعد میں ایڈورڈ نے جب لیزا سے شادی کی تو ڈینئیل کے لیے یہ بات ناقابلِ برداشت ہو گئی اور وہ لیزا اور ایڈورڈ سے نفرت کرنے لگ گیا۔ اُسکا کہنا تھا نہ لیزا آتی اور نہ ہی اُسکی ماں جاتی۔ ڈینئیل کے لیے کسی کی کوئی اہمیت نہیں تھی۔ اب وہ کسی کی پرواہ نہ کرتا۔ اسی چیز نے اُسے ضدی بنا دیا تھا۔ وہ ڈینئیل ایڈورڈ تھا کسی کی ایک نہ سننے والا لاکھوں کے دل کی دھڑکن ۔ 

ڈینئیل وہاں سے کلب جانے کے لیے نکلا۔ کلب میں جا کر اُسکا دل اُکتانے لگا۔ اونچی آواز میں میوزک اور اس پر ناچتے لوگ ۔ عجیب وحشت ہو رہی تھی اُسے ۔ اُسنے وہاں سے جانے کا ارادہ کیا اور باہر نکلا جب سامنے سے کیٹلین آئی۔ کیٹلین نے ڈینئیل کو وائن پیش کی اور ڈینئیل نے گلاس لے کر نیچے کو پھینکا۔ اُسکے لیے وہ چیز حرام ہو جاتی جو  کوئی دوسرا اُسے پیش کرے ۔ وہ چیز ضد سے چھین لینے کا عادی تھا۔


Must read and give feedback 

click the link below to download free online novels pdf or free online reading this novel.

Click Here To Download Link

Complete Download Link

Post a Comment

0 Comments