I hope you guys are doing well and living a prosperous life.We have a great opportunity for you guys that every one can hone their skills.The specialty of our website is that we are committed to advancing these people.Those who have magic in their hands, who once pick up the pen, then keep it after doing something.This website is and will be step by step especially for new writers and supporting you guys in every way in advancing good ideas.
Only Novels Lover in web category NovelRomantic novel wani based novel, lover story based novel, rude hero innocent hero based novel, four married based novel gangster based novel kidnapping based novel.This is the specialty of our group. And most of all you will find the admins here very supportive and respectful.And will treat you very lovingly.
Sneak Peek:1
تمہاری ہر سزا قبول مجھے لیکن یہ نہیں کہ تم مجھ سے اب دور رہو۔۔۔۔میں نے چار ماہ میں جانا ہے کہ ازیت کسے کہتے ہیں، میں نے جانا ہے کہ جب کوئی اپنا جان سے پیارا شخص آپ سے بچھڑ جائے تو کیسا لگتا ہے، میں نے ہر رات تمہاری خوشبو کو اپنے اردگرد محسوس کیا ہے، اور دیکھو آج تم ملی تو کس حال میں۔
آج میرا رب کی رحمت پر ایمان اور بڑھ گیا۔۔۔چاہت وجدان چوہدری سے ملنا ایک معجزہ ہے اور معجزے حقیقت میں ہوتے ہیں میں نے مان لیا۔"
"میری اولاد ہے یہ۔۔!" وہ اس کے ہاتھ پر جھکتا انہیں چوم گیا۔
چاہت نے اس کی تمام باتیں سُنی تھی اپنے ہاتھ پر اس کا لمس محسوس کرتے اس نے اپنا ہاتھ پیچھے ہٹا لیا۔
تو وہ اٹھا اور باہر نکل گیا۔
معافی مشکل تھی لیکن ناممکن نہیں۔
اس کے جانے کے بعد چاہت نے اپنے ہاتھ کو دیکھا جو ہلکا سا نم تھا شاید وہ اس کا آنسو تھا۔
اس نے آنکھیں موند لیں۔
Sneak Peek:2
اس دنیا میں وجدان چوہدری سے اچھا مسیحا کوئی ہو سکتا تھا بھلا! ان لفظوں نے اس کے سارے زخم جیسے پل میں مندمل کیے تھے۔"آج پوری دنیا بھی اکٹھی ہو جائے نا اور بولے کہ وجدان چوہدری یہ تمہاری بیوی نے کیا ہے تو میں مر جاؤں گا لیکن اس بات پر ایمان نہیں لاؤں گا۔۔۔۔""یہ وہ عورت ہے جس نے اپنی پہلی اور آخری محبت مجھ سے کرتے اتنی ہمت کی کہ مجھ سے اظہارِ محبت کر سکے۔۔۔اور پتا ہے بدلے میں اسے کیا ملا؟ رسوائی۔۔۔۔باقیوں کی طرح میں یہ ہضم نہیں کر پایا کہ کسی عورت نے مجھے خود سے اپروچ کیا ہے۔۔۔۔میرے نزدیک تو ہر مرد کی طرح یہی خیال درست تھا کہ لڑکے ہی محبتوں کا اظہار کرتے اچھے لگتے ہیں۔۔۔۔پر پتا ہے میں سوچتا ہوں ہم عورتوں کے بہت حقوق کی بات کرتے ہیں ہزاروں مضامین اور آرٹیکلز روز چھاپ دیتے ہیں تو ہم وہ حق کیوں بھول جاتے ہیں جو اسلام نے خود دیا ہے ۔۔۔۔مرد نے نا اپنی سہولت کے حساب سے مذہب کو استعمال کیا ہے۔۔۔۔جہاں پردے کا حکم ہے وہاں پر ڈٹ جاتے ہیں کہ مذہب ایسا کہتا ہے لیکن جب بات عورتوں کی خود پسند کی شادی پر آجائے تو ہم سب بھولتے غیرت پر آجاتے ہیں۔۔۔۔۔اگر میں مصنف ہوتا تو لکھتا کہ عورتوں کو بھی محبت کے اظہار کا حق اتنا ہی ہے جتنا کہ مرد کو اگر اس میں حدود نہ پھلانگیں جائیں تو! یہ وہ عورت ہے جس نے میری دولت سے نہیں مجھ سے پیار کیا ہے۔۔۔۔ہمارے اتنی دیر کے رشتے میں اس لڑکی نے ایک بھی چیز مجھ سے طلب نہیں کی۔۔۔۔محبت اگر دولت دیکھتی تو آج کے دور میں صرف امیروں کو ایک دوسرے سے محبت ہوتی۔۔۔۔۔یہ وہ عورت ہے جس پر میں نے اپنے خاندان کو فوقیت دی۔۔۔اور بدلے میں اس نے چار مہینے دور رہ کر بھی وفا نبھائی۔۔۔۔۔پتا ہے مخلص بیویاں بہت وفا دار ہوتی ہیں اور ہر بات یہیں آ کر دم توڑ جاتی ہے"۔وہ بولنے پرآیا تو بولتا چلا گیا۔۔۔۔۔چاہت خالد کو لگا جیسے سالوں سے دل میں جو باتیں تھی، جو خنجر تھے، جو زخم تھے جہنوں نے اسے زخمی کیا تھا وہ سب نکل گئے تھے۔۔۔۔وہ پل میں اسے معتبر کر گیا تھا۔
Must read and give feedback ,
click the link below to download free online novels pdf or free online reading this novel.
Click Here To Download Link
0 Comments