Latest

6/recent/ticker-posts

Kanch Ki Gurriya By Yaman Eva Complete Novel

 
I hope you guys are doing well and living a prosperous life.We have a great opportunity for you guys that every one can hone their skills.The specialty of our website is that we are committed to advancing these people.Those who have magic in their hands, who once pick up the pen, then keep it after doing something.This website is and will be step by step especially for new writers and supporting you guys in every way in advancing good ideas.
Only Novels Lover in web category Novel
 Romantic novel wani based novel, lover story based novel, rude hero innocent hero based novel, four married based novel gangster based novel kidnapping based novel.This is the specialty of our group.  And most of all you will find the admins here very supportive and respectful.And will treat you very lovingly.

 ”سنیں۔۔۔ کیا آپ کو یاد ہے فسٹ نائٹ آپ نے مجھ سے پہلا کیا ڈائلاگ بولا تھا۔۔؟“  تہام جھٹکا کھا کر پلٹا اور کچھ جھجک کر اس سے پوچھتی مایا کا چہر دیکھنے لگا۔ وہ سوالیہ نظروں سے اسے دیکھ رہی تھی۔۔ انداز میں سادگی تھی۔۔
”کیوں تم ڈائلاگ سننا چاہتی ہو۔۔؟“  وہ اس کے پاس آ کر گھمبیر لہجے میں بولا۔۔ اسے دیکھتے ہی آنکھوں میں خودبخود خمار اتر آتا تھا۔۔
”جی۔۔ نہیں میں بس۔۔“  تہام کے ہاتھ تھامنے پر وہ ہکلا کر پیچھے ہوتی ہاتھ چھڑوا گئی۔۔
”بس یونہی جاننا تھا۔۔ کیا بولا تھا۔۔“  وہ بسنت کا زکر نہیں کر سکتی تھی نا اسے بہانہ بنانا آیا۔۔
تہام اس کے دور ہونے پر لب بھینچ کر ضبط کر گیا۔
”پاس آؤ پھر بتاتا ہوں۔۔“  اس نے ہاتھ بڑھا کر شرط رکھی۔۔ مایا فوراً نفی میں سر ہلا گئی۔۔
”نہیں دور رہیں۔۔  یہ نیل پینٹ خراب ہو جائے گا۔۔“
وہ مزید دور ہوتی اسے دور رہنے کی درخواست کر رہی تھی۔۔ بودا سا بہانہ بناتی اسے مزید متوجہ کر گئی۔۔ سیاہ لباس میں اس کی شفاف رنگت دمک رہی تھی، مومی ہاتھوں پر لگا ریڈ نیل پینٹ۔۔
گھبرایا ہوا چہرہ اور اس کے گرد پھیلی آوارہ لٹیں۔۔
کپکپاتے ہونٹ۔۔ تہام کا صبر جواب دینے لگا۔۔
”یہ خشک ہو چکا ہے۔۔ پریشان مت ہو۔۔“
اس کے ہاتھ تھام کر اپنی طرف کھینچتا نرمی سے بولا۔۔ مایا کا دل خوف سے لرزا۔۔
”د۔۔دور رہو۔۔ چھوڑو۔۔“  وہ خوف سے زرد پڑنے لگی۔۔
”اگر نا چھوڑوں تو۔۔؟“  اس کی پشت کے گرد ایک بازو پھیلا کر خود سے لگاتے ہوئے وہ بولا اور دوسرے ہاتھ سے اس کے بال سمیٹ کر اس کی پھیلی ہوئی آنکھوں میں جھانکا۔۔  مایا کو لگا اس کی روح پرواز کر جائے گی۔۔ خوف سے جسم بری طرح لرزنے لگا۔۔ کمر کے گرد لپٹا بازو اسے تکلیف دینے لگا۔ تہام اس کی حالت دیکھتا پریشان ہوا۔
یہ جھجک یا شرم نہیں تھی، یہ گریز بھی نہیں تھا۔۔ یہ خوف تھا مگر یہ خوف کیوں تھا۔۔ اس کی آنکھوں میں دہشت تھی چہرہ بالکل زرد۔۔
”مایا ریلیکس ہو جاؤ میری جان۔۔ ڈر کیوں رہی ہو۔۔“ اس نے نرمی سے اسے سینے سے لگا کر تھپکا۔
”چھوڑو۔۔ مجھے چھوڑ دو پلیز۔۔ چھوڑو مجھے خدا کے لیے۔۔۔ م۔۔مجھے جانے دو۔۔۔“
وہ اس کے سینے سے لگی کپکپاتی بےجان آواز میں بولتی تہام کو مزید الجھا گئی۔۔
وہ اس سے دور ہوا۔۔ حیرت سے دیکھنے لگا۔۔ وہ رک رک کر سانس لے رہی تھی۔۔ جسم بری طرح لرز رہا تھا چہرہ پسینے سے تر ہو گیا تھا۔۔ خوف سے پھیلی آنکھوں سے تہام کو ایسے دیکھ رہی تھی جیسے وہ دشمن ہو۔۔ ظالم ہو۔۔
اس سے پہلے کہ وہ کچھ سمجھتا یا کہتا وہ بےجان ہوتی زمین پر گری

Must read and give feedback ,

click the link below to download free online novels pdf or free online reading this novel.

Click Here To Download Link;

Complete Download Link

Post a Comment

0 Comments