I hope you guys are doing well and living a prosperous life.We have a great opportunity for you guys that every one can hone their skills.The specialty of our website is that we are committed to advancing these people.Those who have magic in their hands, who once pick up the pen, then keep it after doing something.This website is and will be step by step especially for new writers and supporting you guys in every way in advancing good ideas.
Only Novels Lover in web category Novel Romantic novel wani based novel, lover story based novel, rude hero innocent hero based novel, four married based novel gangster based novel kidnapping based novel.This is the specialty of our group. And most of all you will find the admins here very supportive and respectful.And will treat you very lovingly.
Sneak peek :1
حورعین افتخار عالم ولد افتخار عالم آپ کا نکاح عامر جہانزیب
ولد جہانزیب حسن سے حق مہر دس ہزار روپے کیا جا رہا ہے کیا
آپ کو قبول ہے۔۔۔۔۔۔۔
مولوی صاحب جواب کا انتظار کر رہے تھے جبکہ دوسری طرف
بلکل خاموشی تھی
کیا آپ کو یہ نکاح قبول ہے۔۔۔
اس مرتبہ بھی خاموشی تھی اسی وقت ایک آواز اُبھری ۔۔
نہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اور سب اس کی طرف متوجہ ہوئے۔۔۔۔۔
نہیں کی آواز پر سب دروازے کی طرف متوجہ ہوئے حورعین جو
اپنی سوچوں میں گم تھی اور اپنے دل میں اپنے رب سے دعا کر
رہی تھی کہ کاش وہ ان سب سے بچ جائے وہ بھی دروازے کی
طرف متوجہ ہوئی جب دروازے پر کھڑے شخص کو دیکھ کر اس
کی حیرت کم ہونے کا نام نہیں لے رہی تھی اسے یقین نہیں آرہا تھا
کہ وہ شخص آ گیا ہے
کچھ لمحوں کا کھیل تھا حورعین ، حورعین افتخار سے حورعین
آرون شاہ بن گئی ۔۔۔۔۔۔
تو کیا اس کا محافظ آگیا تھا۔۔۔۔۔۔۔
تو کیا اب اس کی زندگی میں آزمائشیں ختم ہو گئی تھیں ۔۔۔۔۔
کیا اب اس کی زندگی ایک پرسکون زندگی کی طرح گزرے گی۔۔۔۔۔۔
کیا اس کا صبر رنگ لایا تھا۔۔۔۔۔
اس وقت حورعین کے ذہن میں بہت سارے سوال گردش کر رہے
تھے مگر ان سب سوالات کے جوابات صرف وقت کے پاس تھے کہ
وقت کبھی بھی پلٹ سکتا ہے وہ تو ایک کٹی پتنگ کی طرح تھی
جو ہوا کے جھونکے کے ساتھ ہی ادھر ادھر ہو جاتی ہے اب نجانے
زندگی اس کو کس موڑ پر لے جانے والی تھی۔۔۔۔۔
Sneak Peek:2
رات کے آٹھ بج رہے تھے اور وہ ادھر سے ادھر چکر لگا رہی
تھی مگر انتظار تھا کہ ختم ہونے کا نام نہیں لے رہا تھا۔۔۔
تھک ہار کر سیڑھیوں پر بیٹھ گئی ۔۔۔۔
کب آئیں گے آپ،کوئی کسی کو اتنا سیتاتا ہے کیا۔پلیز آ جائیں شاہ۔۔۔۔۔۔۔
تبھی اس کے موبائل پر بیپ ہوئی تو فوراً سے موبائل آون کیا ۔۔
میسج پر شاہ کا نام درج تھا اور لکھا تھا
"میرا انتظار مت کرنا ،نہیں آؤں گا۔ سو جاؤ"
کافی دیر موبائل کو دیکھتی رہی ۔۔۔۔۔۔۔۔
°°°°°°°°
یہ ایک تاریخی میں ڈوبے کمرے کا منظر تھا جہاں دو شخص
بستر پر لیٹے ہوئے تھے، مگر دونوں ہی سونے کی ناکام کوشش کر
رہے تھے
تبھی ان میں سے ایک بولا
کیا ہوا نیند نہیں آ رہی کیا۔۔۔۔۔۔
دوسرے نے اس کی طرف رخ کیا اور بولا۔
میں جانتا ہوں وہ سو نہیں پائے گی آج ،میرے بتانے کے باوجود
اس نے میرا بہت انتظار کیا ہو گا۔۔
اس کے ساتھ لیٹا شخص اس کی آواز میں چھپا درد اچھے سے
محسوس کر سکتا تھا۔۔۔۔
مل آتے اس سے۔۔ویسے بھی دو دن ہیں نا
دوسرا شخص درد سے بھری مسکراہٹ کے ساتھ بولا
دو دن کم ہیں اور تم جانتے ہو گھر گیا تو اس کی جان کے دشمن
اس کے پیچھے پر جائیں گے۔۔۔۔
ساتھ لیٹے شخص نے اس کی طرف دیکھا اور بولا
مت کر زر ایسا کیوں خود کو تکلیف دے رہا ہے، کیسی کو بھی
اپنے اور اس کے درمیان بنے رشتے کی صفائی دینے کی ضرورت
نہیں۔جب تم دونوں جانتے ہو کہ تم دونوں کا رشتہ کیا ہے تو بس
پھر ۔۔۔۔۔ آگ میں بھیجو سب کو اور سو جاؤ وہ بھی سو جائے
گی۔۔۔۔
میں جانتا ہوں اسے تم نہیں اتنی جلدی تو سونے سے رہی،خیر تم
بھی سو جاؤ
Must read and give feedback ,
click the link below to download free online novels pdf or free online reading this novel.
Click Here To Download Link;
0 Comments