I hope you guys are doing well and living a prosperous life.We have a great opportunity for you guys that every one can hone their skills.The specialty of our website is that we are committed to advancing these people.Those who have magic in their hands, who once pick up the pen, then keep it after doing something.This website is and will be step by step especially for new writers and supporting you guys in every way in advancing good ideas.
Only Novels Lover in web category Novel
Romantic novel wani based novel, lover story based novel, rude hero innocent hero based novel, four married based novel gangster based novel kidnapping based novel.This is the specialty of our group. And most of all you will find the admins here very supportive and respectful.And will treat you very lovingly.
Sneakpeek_01
"یہ جا کہاں رہی ہے۔۔۔۔" مسلسل بائک کی رفتار تیز اور ہلکی کرتے عابیر زچ ہوگیا۔
"چپ چاپ چلاتے رہو۔۔۔" اذہاد نے اس کے کندھے پر تھپکی ماری۔
"ویسے ہم اس کا پیچھا کیوں کر رہے ہیں۔۔۔۔" جبران موضوع سے بے خبر تھا۔
"تم چپ کر کے بیٹھو۔۔۔۔" اذہاد نے اپنے پیچھے بیٹھے جبران کے پیٹ میں کہنی مار کر اسے بلند آواز بولنے پر ٹوکا۔
میرام جب اس گلی کو پار کر کے تیسری گلی میں داخل ہوئی تو بے اختیار عابیر نے زور سے بریک دبا دیا۔ اس کے پیچھے اذہاد اور جبران قدرے دھکہ کھاتے اس پر آ جھکے۔
"پرابلم کیا ہے۔۔۔۔ چلو۔۔۔۔ وہ آگے جا رہی ہے۔۔۔۔۔" ازہاد نے دبے دبے غصے سے عابیر کو جھڑکا۔
عابیر اور جبران بائک پر سے اتر گئے اور تعجب سے ایک دوسرے کو دیکھا۔
"اس گلی نہیں جا سکتے۔۔۔۔" عابیر نے سختی سے جواب دیا۔
"ٹھیک ہے میں خود جاتا ہوں۔۔۔۔" اذہاد، میرام کے آنکھوں سے اوجھل ہونے سے پہلے اس کے پیچھے جانا چاہتا تھا۔ اس کی نظریں مسلسل میرام کے تعاقب میں لگی تھی۔
"تم وہاں نہیں جاو گے اذہاد۔۔۔۔۔ وہاں کوئی بھی شریف مرد نہیں جاتا۔۔۔۔ وہ ریڈ لائٹ ایریا ہے۔۔۔۔" عابیر اس پر چلا اٹھا۔
اذہاد کے پیروں تلے زمین نکل گئی۔ وہ ساکن ہوگیا اور بے یقینی سے اس نے پہلے سے عابیر کو دیکھا پھر جبران کو۔ جبران نے بھی سنجیدگی سے سر اثابت میں ہلا کر عابیر کی تائید کی۔
اذہاد نے ریڈ لائٹ ایریا کے بارے میں سنا ضرور تھا پر کبھی اس جگہ آنے کا اتفاق نہیں ہوا اور نا ہی اس کے خاندان میں آج کل کی جینریشن کا وہاں جانا گوارا کیا جاتا۔ وہ الگ بات تھی کہ اس کے آبا و اجداد کا برسوں تک وہاں بسیرا رہا تھا۔
"ہاں۔۔۔ تو وہ محض یہاں سے گزر رہی ہوگی۔۔۔۔" اذہاد کا دل میرام کا ایسی کسی جگہ سے تعلق ہونے پر انکاری تھا۔
"ہوش کے ناخن سے کام لو۔۔۔۔ کوئی بھی نیک لڑکی بھول کر بھی اس گلی سے گزرنے کی غلطی نہیں کرے گی۔۔۔" عابیر نے حقیقت کا آئینہ دکھایا۔
"تو کیا میرام۔۔۔۔۔ کوٹھے والی ہے۔۔۔۔" جبران کے منہ سے یہ الفاظ نکلے ہی تھے کہ اذہاد کا خون کھول اٹھا اور اس نے شعلہ برساتی نظروں سے جبران کو گھورا۔
Sneakpeek_02
"اے بی۔۔۔۔۔ ممم میں میاں بھائی سے بات کرتا ہوں نا۔۔۔۔۔" راکا اسے بہلا پھسلا کر اپنی بات منوانے کی کوشش کرنے لگا۔
میاں غفار بھائی۔ گینگسٹر دنیا کے اعلی درجے پر فائز موٹا چھوٹے قد کاٹ کا حامل مرد۔ راکا کا باس۔ راکا اسی کے لیے کام کرتا تھا۔ راکا اگر شیر تھا تو میاں غفار بھائی سوا شیر۔ پر اس مرتبہ ان کا مقابلہ آگ سے ہوا تھا جو پورے جنگل کو لپیٹ میں لیں لیتا ہے پھر نا وہاں چیتا بچتا ہے نا شیر۔
میاں بھائی کے نام پر اے بی کے ہونٹوں پر تبسم بکھر گئی۔
"حساب تو تیرے سے لینا ہے راکا۔۔۔۔۔ تیرے میاں بھائی کا کیا کام۔۔۔۔" وہ ڈٹی آواز میں گویا ہوا۔
راکا کے رو بہ رو صوفے پر ٹانگ پر ٹانگ رکھے اور صوفے کی پشت سے ٹیک لگائے بیٹھے وہ ہاتھ میں پکڑی شراب کی بڑی بوتل کو گول گول گھما رہا تھا۔
"ممم۔۔۔ میں تیرا سسس سارا قرض چکا ددد دوں گا اے بی۔۔۔۔۔" اس کے اگلے عمل کو سوچتے راکا کی آواز کانپ گئی۔
اے بی اٹھا اور اس کے گرد گول گول گھومتا دائرے کی صورت میں شراب راکا کے گرد انڈیلنے لگا۔ فرش پر گرتی شراب کی چھینٹے راکا کے ٹراوزر کو بھگو رہی تھی۔ آخری کے چند قطرے اے بی نے اس کے کندھوں پر ڈال کر اس کی شرٹ بھی تر کر دی۔
"اااے ببب بی ایسا مت کرنا۔۔۔۔۔ تیرے اللہ کا واسطہ۔۔۔۔۔" وہ باقائدہ چیخ و پکار کرنے لگا۔ پر اے بی کے وحشت سے اس کی اٹھ کر بھاگنے کی ہمت نا ہوسکی۔
اس کی روہاسنی آواز پورے کمرے میں گونجنے لگی۔ اے بی کے چاروں محافظ جو اس صوفے کے دائیں بائیں الرٹ کھڑے تھے قدرے پیچھے کو ہوگئے۔
اے بی نے کوٹ کی جیب سے لائٹر نکال کر جلایا۔ اس کے شعلے کے پار راکا کا روتا بلکتا چہرہ دیکھا۔ اے بی کی آنکھیں ضبط سے سرخ پڑنے لگی۔ ماضی کی تلخ یاد اس کے ذہن پر آکر محلول ہوگئی۔
"پر ایک قرض تُو کبھی نہیں چکا سکتا۔۔۔۔"
Novel Name : Mile Kuch Is Tarah Se
Writer Name : Palwasha Safi
Category : Palwasha safi Novel,Complete Novel,Love Story based,Romantic love story,
Tawaifzadi Based Novel,Gangster Based Novel,Politician Hero Based Novel,
must read and give feedback ,
click the link below to download free online novels pdf or free online reading this novel.
Click Here To Download Link;
0 Comments