Latest

6/recent/ticker-posts

Misaal E Ishq By AK Novels

 


I hope you guys are doing well and living a prosperous life.We have a great opportunity for you guys that every one can hone their skills.The specialty of our website is that we are committed to advancing these people.Those who have magic in their hands, who once pick up the pen, then keep it after doing something.This website is and will be step by step especially for new writers and supporting you guys in every way in advancing good ideas.Only Novels Lover in web category Novel Romantic novel wani based novel, lover story based novel, rude hero innocent hero based novel, four married based novel gangster based novel kidnapping based novel.This is the specialty of our group.  And most of all you will find the admins here very supportive and respectful.And will treat you very lovingly.

Sneak Peek:1

تھوڑی دیر میں نکاح ہے تم دونوں کا ۔۔۔۔ایک سخت آواز پر فلک نے اپنے گھٹنوں سے سر اٹھا کر دیکھا۔۔۔۔

میں یہ نکاح نہیں کرونگا۔۔۔۔کونے میں کھڑے اُس نوجوان نے سخت نظروں سے فلک کی طرف دیکھتے ہوئے کہا۔۔۔

نکاح تو تم دونوں کو کرنا پڑے گا نکاح کرو گے تو ہی یہاں سے سردار تم دونوں کو جانے دے گے ورنہ نہیں۔۔۔۔۔وہی سخت آواز گونجی۔۔۔۔

میری بات سنے ہمارے درمیان کچھ نہیں ہوا تھا۔۔۔آپ سمجھ کیوں نہیں رہے ۔۔۔فلک نے کھڑے ہوتے سامنے موجود لمبے سے آدمی کو دیکھتے ہوئے روتے ہوئے کہا۔۔۔

لڑکی ہم کچھ نہیں جانتے جو ہم نے اپنی نظروں سے دیکھا وہ کافی تھا ۔۔۔اب نکاح کے لئے خود کو تیار کرو۔۔۔وہ آدمی سختی سے بولتا ہوا چلا گیا۔۔۔۔

یہی چاہتی تھی نہ تم ۔۔۔۔تم جیسی امیر زادیوں کو نہ اپنی عزت کی فکر ہوتی ہے نہ دوسروں کی۔۔۔۔۔۔کامل نے فلک کے نزدیک آکر اُسکا بازو اپنی سخت گرفت میں لیں کر کہا۔۔۔۔۔۔۔

پر میں نے سب جان بوجھ کر نہیں کیا تھا۔۔۔فلک نے روتے ہوئے کہا۔۔۔۔

Sneak Peek:2

سفید رنگت گالابی لب نیلی آنکھیں اپنے گرد اچھے سے چادر اوڑھے وہ ایک غریب گھرانے کی عزت دار لڑکی لگ رہی تھی ۔۔۔۔

وہ سیڑھی سے اترتا اُس کے سامنے رکھے صوفے پر بیٹھ گیا چال میں ایک غرور سا تھا۔۔۔۔۔

کہو کیا کام ہے لڑکی۔۔۔بھاری مضبوط مردانا آواز سن کر اس نے گھبرا کر اپنی نظریں اُسکے ہاتھ سے ہٹائیں تھی ۔۔۔۔۔

وہ خود بھی اُسکی نظر اپنے ہاتھ پر محسوس کر چکا تھا۔۔۔۔

وہ میں آپ کے اسطبل میں جو آصف کام کرتے ہیں اُنکی بیٹی ہوں۔۔۔بابا کا کل ایکسڈنٹ ہوگیا ہے۔۔۔۔سر پر بہت گہری چوٹ ائی ہے ۔۔۔۔۔ڈاکٹر نے  جلد آپریشن کا کہا ۔۔۔۔ورنہ کچھ بھی ہوسکتا ہے۔۔۔۔۔اٹک اٹک کر نم آواز میں اتنا بول کر اُس نے اپنی جھکی نیلی نظریں اٹھا کر اُسکی طرف دیکھا جس کا چہرہ اسپاٹ تھا اُسکے چہرے سے کوئی تاثر نظر نہیں آرہا تھا۔۔۔۔

وہ بس اپنی گہری بھوری آنکھوں سے اُسکی طرف دیکھ رہا تھا۔۔۔۔۔

مجھے ۔۔۔پیسے چایئے۔۔۔بابا نے کہا تھا آپ سے مدد مانگ لو ۔۔۔۔اُسے کچھ نہ بولتے دیکھ وہ مزید بولی۔۔یہ بولتے ہوئے وہ شرمندگی کی انتہا گہرائیوں میں ڈوب چکی تھی کہاں اُس نے آج تک کسی سے کوئی چیز مانگی تھی لیکن اج وہ مجبور تھی اُسکے بابا کی زندگی کا سوال تھا۔۔۔۔

اُسکی بات پر سامنے موجود وجود کی بھوری آنکھیں ایک پل کے لئے چمکی۔۔۔۔

ٹھیک ہے تیار ہُوں پیسے دینے کے لیے لیکن میری ایک شرط ہے ۔۔۔۔مقابل کی بات پر وہ جو خوش ہوتے اُسکی طرف دیکھ رہی تھی آخری بات پر چونکی۔۔۔۔۔

کیسی ۔۔کیسی شرط ۔۔۔۔نیلی آنکھوں میں ڈر چمکا تھا۔۔۔۔

تمہیں مجھ سے شادی کرنی ہو۔۔۔مقابل نے اُسکی نیلی خوف زدہ آنکھوں میں دیکھتے ہوئے کہا۔۔۔۔

کیا مذاق ہے یہ آپ کیسے کسی کی مجبوری کا فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔۔۔بابا نے کتنے بھروسہ سے آپکے پاس مجھے مدد لینے بھیجا تھا کہ اُن کے مالک ضرور مدد کرے گے ۔۔لیکن آپ ۔۔۔

چپ ہوجاؤ لڑکی ۔۔۔پوری بات سننے سے سے پہلے اتنا چیخو مت۔۔۔۔وہ جو اُسکی بات پر بے یقین ہوکر اپنی جگہ سے اٹھ کر بغیر رکے بولی جا رہی تھی مقابل کی تیز آواز پر زبان بند ہوئی۔۔۔۔

 میں نے اصل شادی نہیں کہیں کنٹرکٹ شادی کا بولا ہے۔۔۔صرف ایک سال کے لئے وہ بھی پھر تمہیں آزاد کردونگا۔ ۔۔اس شادی میں کچھ بھی اصل نہیں ہونگا ہم اجنبیوں کی طرح ایک کمرے میں رہے گے لیکن باہر سب کو یہی ظاہر کرنا ہے کہ ہم ایک میاں بیوی ہے۔۔۔۔مقابل بے تاثر آواز میں اُس سے دو قدم کی دوری پر کھڑے ہوتے بولا۔۔۔۔۔

Must read and give feedback ,
click the link below to download free online novels pdf or free online reading this novel.

Click Here To Download

Complete Download Link

Post a Comment

0 Comments