I hope you guys are doing well and living a prosperous life.We have a great opportunity for you guys that every one can hone their skills.The specialty of our website is that we are committed to advancing these people.Those who have magic in their hands, who once pick up the pen, then keep it after doing something.This website is and will be step by step especially for new writers and supporting you guys in every way in advancing good ideas.Only Novels Lover in web category Novel Romantic novel wani based novel, lover story based novel, rude hero innocent hero based novel, four married based novel gangster based novel kidnapping based novel.This is the specialty of our group. And most of all you will find the admins here very supportive and respectful.And will treat you very lovingly.
Sneak Peek:1
”مجھے تم میں کوئی دلچسپی نہیں، نہ ہی تمہاری گھٹیا آفر میں۔“ اس کی بات سنتے جب وہ بغصے سے سرخ پڑتی باہر جانے لگی تبھی ریان نے اس کی کلائی تھامی۔ حنہ نے جھٹکا دیتے اپنی کلائی چھڑوائی۔
”گھٹیا تو کہیں سے بھی نہیں ہے، ایک شریف انسان کی طرح پروپوز کر رہا ہوں۔“ ریان نے زبردستی مسکرا کے لہجے میں تھوڑی نرمی دکھائی۔
بار بار مسکرانا بھی مشکل کام لگتا تھا۔
”شریف انسان! تم تو رہنے ہی دو۔ مجھے تمہارے کسے سہارے کی ضرورت نہیں ہے۔ اپنے قدم مجھ سے دور رکھو۔“ حںہ نے اس کی آنکھوں میں دیکھے ایک ایک لفظ چبا کے کہا جبکہ ریان کو اتنے قریب دیکھتے ایک پل کو اس کا دل سہما تھا۔ لیکن لہجے کو مضبوط بناتے اس نے کہہ دیا۔ ریان کے ہونٹوں پہ ایک مسکراہٹ ابھری۔
”آنا تو تمہیں میرے پاس ہی ہے۔ ورنہ کسی دوسرے شخص کو تمہارے نزدیک آنے پہ اپنی زندگی کھونی پڑے گی۔“ ریان نے اس کی آنکھوں میں اپنی گرے سرد آنکھیں گاڑتے سرد لہجے میں باور کروایا۔
حنہ کا دل زوروں سے دھڑکنے لگا، اگر وہ ایسا کہہ رہا تھا تو کر کے بھی دکھائے گا۔ ایسے ہی وہ بےرحم قاتل نہیں تھا۔
”جہنم میں جاؤ تم اور تمہاری آفر۔۔“ حنہ نفرت سے کہتی ہوئی کمرے سے نکل گئی جبکہ ریان کے ہونٹوں پہ مسکراہٹ گہری ہوئی۔
”ملیشکا! ہو تو تم میری ہی، جو تمہارے آنے سے محسوس ہوا وہ کبھی پہلے محسوس نہیں کیا۔ مائی لیٹل فائر۔۔“ اس کے جاتے ہی وہ خود سے بڑبڑایا۔
٭٭٭٭٭٭
0 Comments