I hope you guys are doing well and living a prosperous life.We have a great opportunity for you guys that every one can hone their skills.The specialty of our website is that we are committed to advancing these people.Those who have magic in their hands, who once pick up the pen, then keep it after doing something.This website is and will be step by step especially for new writers and supporting you guys in every way in advancing good ideas.Only Novels Lover in web category Novel Romantic novel wani based novel, lover story based novel, rude hero innocent hero based novel, four married based novel gangster based novel kidnapping based novel.This is the specialty of our group. And most of all you will find the admins here very supportive and respectful.And will treat you very lovingly.
Sneak Peek:1
تم بھی بیلا کو چاہتے ہو" اس کی بات پر وہاج کی آنکھیں پھیلیں پھر جیسے کچھ سمجھ گیا
"شاہد نے بتایا آپ کو۔۔؟" وہ جیسے غصے کو کنٹرول کرتے ہوئے بولا
"نہیں۔۔۔وہ ڈائری اس نے تمہیں دی تھی دادی نے بتایا" اس کی بات پر وہ ایک پل کو حیران ہوا پھر ہنسا
"میں جانتا تھا وہ جانتی ہیں" وہ آہستہ سے جیسے پرجوش ہوکر بولا
" اس عمر میں بھی سازشیں نہیں جاتی ان کی" اس کی بات پر شامیر نے اسے گھورا
" وہ بڑی ہیں"
"تو کون سا انہیں گالی دے رہا ہوں سچ بیان کررہا ہوں" وہ ہلکے لہجے میں بولا پر شامیر اس کے بھاری پن کو محسوس کرسکتا تھا
"کیوں چھپایا؟" اس نے وہاج سے پوچھا
تو وہ گردن پیچھے کر کے ہنسا ہلکی سی نم سی ہنسی ۔۔ یہ وہ شخص تو کہیں سے بھی نہیں لگ رہا تھا جسے شامیر جانتا تھا
"اسے بھی تو فیصلہ کرنے کا حق ہے شامیر بھائی ۔۔۔۔وہ صحیح فیصلہ کرے یا غلط۔۔ میں اپنی پوری طاقت لگا کر اس فیصلے کو اس کے لیئے صحیح بناؤں گا۔۔۔۔اور اگر نہیں بنا پایا تو اس کے اس فیصلے سے اسے بچاؤں گا اور میں سالوں سے یہی کرتا آرہا ہوں۔۔۔۔ کبھی کسی نے پوچھا ہی نہیں کہ میں جو کرتا ہوں وہ کیوں کرتا ہوں۔۔۔مجھے چننا اس کا اپنا فیصلا ہونا چاہیئے نا میرا نا دادی کا۔۔۔بس اسی لیئے کبھی نہیں بتایا"
اور شامیر سمجھ گیا
وہ اچانک ہنسا
"میں بیچ میں آگیا تھا ہے نا؟" شامیر بھائی کی بات پر وہ مسکرایا
"ہاں آپ بیچ میں آگئے تھے۔۔۔پر آپ کا قصور نہیں ہے" شامیر نے اسے ایسے دیکھا جیسے کہہ رہا ہو کہ کیسے؟
"وہ بیلا ہے دنیا کی سب سے اچھی لڑکی کسی کو بھی اس سے محبت ہوسکتی ہے اور مجھے تو فخر ہے کہ میری محبت سے کسی اور کو بھی محبت ہے۔۔۔اب بس ایک کام کریں۔۔۔" وہ اٹھ کر کھڑا ہوگیا
"بیلا سے دس قدم دور رہیں ورنا میں جیلس ہو جاؤں گا اور جیلسی میں کیا کردوں میں خود بھی نہیں جانتا" کہہ کر وہ رکا نہیں
شامیر پہلے تو پلیکں جھلکتا اس کی بات جو سمجھنے کی کوشش کرتا رہا پھر مسکرا دیا
وہ اسے سیدھا سیدھا دھمکی دے رہا تھا
0 Comments