Latest

6/recent/ticker-posts

Teri Ahaton Ka Muntazir Complete Novel By Hurain Fatima

 

 I hope you guys are doing well and living a prosperous life.We have a great opportunity for you guys that every one can hone their skills.The specialty of our website is that we are committed to advancing these people.Those who have magic in their hands, who once pick up the pen, then keep it after doing something.This website is and will be step by step especially for new writers and supporting you guys in every way in advancing good ideas.Only Novels Lover in web category Novel Romantic novel wani based novel, lover story based novel, rude hero innocent hero based novel, four married based novel gangster based novel kidnapping based novel.This is the specialty of our group.  And most of all you will find the admins here very supportive and respectful.And will treat you very lovingly.

Sneak Peek:1

اب اگر تمھیں پتا چل ہی گیا ہے تو اس کا کیا مطلب ہے تم سب کو بتاتے پھرو گے ۔۔۔۔۔

یہ سب جاننے کا حق ہے اسے تو پھر میں اسے کیوں نہ بتاؤں ۔۔۔۔

اسے بھی تو پتا چلے جسے وہ سارا دن بھائی بھائی کہتی پھرتی ہے وہ اسے اپنے دل میں بسائے بیٹھا ہے ۔۔۔۔

وہ انسان اس کے عشق میں نا جانے کب سے ڈوبا ہوا ہے ۔۔ 

یہ سب سنتے ہی باہر کھڑی پری کے قدم لڑکھڑا جاتے ہیں اور وہ ڈبڈبائی نظروں سے بند دروازے کو دیکھتی ہے جس کے اس پار وہ انسان بیٹھا تھا جو اس سے ناجانے کب سے محبت کرتا تھا ۔۔۔ 

آج اس کے سامنے اتنا بڑا انکشاف ہوا تھا کہ سہی معنوں میں اس کی بولتی بند ہوئی تھی ۔۔۔۔۔

مجھے خود بھی نہیں پتا یار یہ سب کب اور کیسے ہوا۔۔۔۔۔

اس کا پاگل پن ۔۔۔

اس کا مجھے تنگ کرنا ، فرمائشیں کرنا ۔۔۔۔

ہنسنا ،رونا۔۔۔۔

سب مجھے اچھا لگنے لگا۔۔۔ 

یہ تو تم جانتے ہی ہو وہ بچپن سے ہی میری زندگی کا ایک اہم حصہ رہی ہے ۔۔۔۔

مجھے اس کی اتنی زیادہ ہے کہ اس سے دوری کا سوچتے ہوئے ہی میری جان نکل جاتی ہے ۔۔۔۔

یار میں اس سے دور کیسے رہوں گا ۔۔۔ 

میں اس کی دوری کیسے برداشت کروں گا ۔۔۔۔

جب تک میں اسے اپنی نظروں کے سامنے نہ دیکھوں مجھے سکون نہیں ملتا ۔۔۔۔۔

وہ ابھی نا سمجھ ہے یار ،،، میں ڈرتا ہوں اگر اسے سب کچھ سچ پتا چل گیا تو وہ کیا سوچے گی میرے بارے میں ۔۔۔ 

کہیں وہ مجھ سے دور ہی نہ چلی جائے ۔۔۔۔۔

پتا نہیں وہ پھر کبھی مجھ پر یقین کرے گی بھی یا نہیں ۔۔۔۔

اگر اسے مجھ سے نفرت ہوگئی تو میں کیسے اس کی نفرت برداشت کروں گا ۔۔۔۔ 

وہ کانچ کی گڑیا میری وجہ سے کہیں ٹوٹ بکھر ہی نہ جائے۔۔۔۔۔

میں اسے اس حالت میں نہیں دیکھ پاؤں گا یار ۔۔۔۔۔

میں اسے سب کچھ بتا دوں گا لیکن سہی وقت آنے پر ۔۔۔۔

فلحال میں چاہتا ہوں وہ اپنی سٹڈیز پر فوکس کرے ،،،تھوڑی سمجھدار ہو جائے ۔۔۔۔

وہ مجھے اور میری محبت کو محسوس کرے۔۔۔۔

جیسے میں اس سے محبت کرتا ہوں وہ بھی مجھ سے محبت کرے ۔۔   وہ مجھے اور میری محبت کو دل سے محسوس کرے ۔۔۔۔

پھر میں اس کی طرف اپنی محبت کا ہاتھ بڑھاؤں اپنی محبت کا اظہار کروں اور اس کانچ کی گڑیا کو ہمیشہ کے لیے اپنا بنا لوں۔۔۔۔۔

میں بس اسے خوش دیکھنا چاہتا ہوں 

Sneak Peek:2
عادی آپ نے مجھ سے شادی کیوں کی ہے۔۔۔۔۔
اس کی بے تکی بات پر عادل الجھی ہوئی نظروں سے اس کی طرف دیکھتا ہے ۔۔۔۔۔
پری یہ کیسا پاگلوں والا سوال ہے۔۔۔ 
میں نے جو پوچھا ہے آپ اس کا جواب دیں ۔۔۔۔
آپ کی تو اتنی ساری گرل فرینڈز ہیں آپ ان میں سے کسی سے بھی شادی کر سکتے تھے پھر مجھ سے ہی کیوں کی ۔۔۔۔
اب وہ اپنے سوالوں کی دکان کھول چکی تھی کیونکہ اسے عادل سے اس کی محبت کا اقرار سننا تھا ۔۔۔۔۔
میری کوئی بھی گرل فرینڈ نہیں ہے میں بس مذاق میں وہ سب کہتا تھا ۔۔۔۔۔
اسے لگ رہا تھا پری اس پر شک کر رہی ہے ۔۔۔
اچھا ٹھیک ہے مان لیتی ہوں لیکن یہ تو بتائیں آپ نے مجھ سے شادی کی ہی کیوں ہے۔۔۔۔۔
پری یہ کیا بچپنا ہے۔۔۔۔
وہ اس کی طرف بڑھتا ہے تو وہ جلدی سے پیچھے ہٹ جاتی ہے ۔۔۔۔۔
جب تک میری بات کا جواب نہیں دیں گے آپ تب تک میرے پاس آنے کی ہمت بھی مت کیجیئے گا مسٹر عادل شاہ۔۔۔۔۔
جب میں سو رہی تھی تب تو بڑا اظہار کر رہے تھے اب کیا منہ میں دہی جم گیا ہے آپ کے۔۔۔۔۔
اس کی بات پر اسے جھٹکا ہی تو لگا تھا۔۔۔۔۔
کیا مطلب ہے پری تمھارا۔۔۔۔
وہی جو آپ سمجھ رہے ہیں۔۔۔
مطلب اس رات تم جاگ رہی تھی۔۔۔۔۔
تو وہ معصوم سی شکل بنا کر ہاں میں سر ہلا دیتی ہے۔۔۔۔
عادل اسے پکڑنے کے لیے اس کی طرف بڑھتا ہے تو وہ اسے جارحانہ انداز میں اپنی طرف بڑھتا دیکھ کر جلدی سے بھاگنا سٹارٹ کر دیتی ہے لیکن بھاری ڈریس ہونے کی وجہ سے زیادہ دور تک نہیں بھاگ پاتی۔۔۔۔
عادل جلدی سے آگے بڑھ کر اسے اپنی مضبوط بانہوں میں جکڑ گیا اس کی پکڑ میں اتنی شدت تھی کہ پری کو اپنی پسلیاں ٹوٹتی ہوئی محسوس ہوئی۔۔۔۔
جب سب کچھ پتا تھا تو اتنا وقت کیوں ضائع کیا۔۔۔۔
کیونکہ مجھے فیس ٹو فیس آپ سے محبت کا اقرار سننا تھا وہ اپنی خواہش کا اظہار کرتی ہے۔۔۔۔۔
دو دفعہ میں آپ کی محبت کا اقرار سن چکی ہوں لیکن آپ اس بات سے انجان تھے۔۔۔۔
دو بار کیسے۔۔۔۔۔
وہ سچ جاننے کے لیے بیتاب ہو رہا تھا۔۔۔۔۔
پہلی بار تب سنا تھا جب آپ اور زریاب آپ کے روم میں بیٹھے باتیں کر رہے تھے میں آپ کے لیے کھانا گرم کر کے لائی تھی تو آپ کی ساری باتیں سن لیں تھیں ۔۔۔۔۔
اس لیے اس دن۔۔۔۔
تو اسی لیے اس دن تمھارا نروس بریک ڈاؤن ہوا تھا،،،عادل بیچ میں ہی اس کی بات کو اچک کر بولا۔۔۔۔۔
تو اس نے ہاں میں سر ہلا دیا ۔۔۔۔
عادل نے شدت سے اسے اپنی مضبوط بانہوں میں بھینچ لیا ۔۔۔۔
آئی ایم سوری پری تم میری وجہ سے اتنی تکلیف اور اذیت میں رہی پلیز مجھے معاف کر دو ۔۔۔۔۔
نہیں عادی پلیز آپ معافی مانگ کر مجھے شرمندہ نہ کریں ۔۔۔۔
میں تم سے بہت محبت کرتا ہوں پری ،، تم میری زندگی ہو تمھارے بنا اس عادل شاہ کو اپنی زندگی بے مول سی لگتی ہے تم ہو تو میں ہوں ،،تمھارے بنا میں کچھ بھی نہیں ہوں۔۔۔۔۔
وہ اس کے چہرے کو ہاتھوں میں تھامے اسکی آنکھوں میں آنکھیں ڈالے آج اپنی محبت کا اظہار کر رہا تھا ۔۔۔۔۔
اور وہ دنیا جہاں بھلائے اس کی آنکھوں میں ڈوبتی جا رہی تھی ۔۔۔۔
عادل نے محبت سے اس کے ہاتھ چوم ڈالے۔۔۔۔
اس کے اس خوبصورت سے اظہار پر وہ اندر تک سرشار ہوئی تھی ۔۔۔۔۔
اور آج وہ خود کو دنیا کی خوش قسمت لڑکی تصور کر رہی تھی ۔۔۔۔
آپ مجھ سے وعدہ کریں عادی ہمیشہ مجھ سے ایسے ہی محبت کریں گے ۔۔۔۔
میری جان بے فکر رہو وقت کے ساتھ ساتھ یہ پیار بڑھے گا کم نہیں ہوگا۔۔۔۔
بے شک ہمارے بارہ بچے ہی کیوں نہ ہو جائیں یہ پیار تب بھی کم نہیں ہوگا۔۔۔۔
بارہ بچوں کا سن کر اس کا منہ پورے کا پورا کھل گیا اور اس نے ایک زبردست گھوری سے عادل کو نوازا۔۔۔۔
ایسے کیا دیکھ رہی ہو جان من کہیں پیار ہی نہ ہو جائے۔۔۔۔۔
عادل ایک آنکھ ونک کرتے ہوئے بولا۔۔۔۔
پری کی شکل دیکھ کر عادل کا جاندار قہقہ کمرے میں گونجا۔۔۔۔۔
بہت برے ہیں آپ عادی،مجھے تنگ کر رہے ہیں۔۔۔۔
ارے ابھی کچھ برا کیا ہی کہاں ہے۔۔۔۔۔
میں تو اور بہت کچھ برا کرنے کا سوچ رہا ہوں اور اس پر عمل کرنے کا ارادہ بھی رکھتا ہوں۔۔۔۔
اس کی ذو معنی باتوں سے وہ شرم سے پانی پانی ہو گئی اور شرم کے مارے اس کے گال لال ٹماٹر ہوگئے۔۔۔۔
یہ کہتے ساتھ ہی عادل اس کے ہونٹوں کو اپنے ہونٹوں میں قید کر لیتا ہے۔۔۔۔

Must read and give feedback ,

click the link below to download free online novels pdf or free online reading this novel.

Click Here To Download Link

Complete Download Link

Post a Comment

0 Comments