I hope you guys are doing well and living a prosperous life.We have a great opportunity for you guys that every one can hone their skills.The specialty of our website is that we are committed to advancing these people.Those who have magic in their hands, who once pick up the pen, then keep it after doing something.This website is and will be step by step especially for new writers and supporting you guys in every way in advancing good ideas.Only Novels Lover in web category Novel Romantic novel wani based novel, lover story based novel, rude hero innocent hero based novel, four married based novel gangster based novel kidnapping based novel.This is the specialty of our group. And most of all you will find the admins here very supportive and respectful.And will treat you very lovingly.
Sneak Peek:1
ایک منٹ بعد پھر دروازه کھلا اور وه غصے سے اسے دیکھتی باہر آئی۔۔ کیا؟ صالح اسکی غصے سے پھولتی ناک کو دیکھ کر بھنویں اچکا گیا۔۔
یہ سب نہیں اتر رہا۔۔ پنیں بہت لگی ہیں!!! وه غم و غصے کی ملی جلی کیفیت سے بولی۔۔ اسے دیکھ کر لگتا تھا کہ ابھی رو دے گی۔۔
تو میں کیا کروں؟؟ صالح لا پرواہ انداز میں کہتا کروٹ بدل گیا۔۔
میں امی جان سے مدد لے لیتی ہوں پھر!!! وه تن فن کرتی دروازے کی جانب بڑھی۔۔ صالح کا لاپرواہی بھرا انداز پل میں اڑن چھو ہوا۔۔ وه اٹھ بیٹھا اور بھنویں سکیڑ کر جلدی سے بیڈ سے اترا اور اس کی کلائی تھام کر کمرے کے بیچوں بیچ لے آیا۔۔
پاگل ہوگئی ہیں آپ؟ وه خفگی سے بولا۔۔ وه اسے لیے ڈریسنگ ٹیبل کے پاس آیا اور چپ چاپ سر پر لگی پنیں اتارنے لگا۔۔ سب پنیں اتر گئیں تو اس نے دوپٹہ اتار کر سائیڈ پر رکھ دیا۔۔
مشائم کا چہرہ حیا سے سرخ پڑا۔۔ اسکے چہرے پر بکھرتی حیا کی لالی کو اپنی آنکھوں میں محفوظ کرتے اس نے اسکا رخ موڑا اور گردن میں پہنے نكلیس کی ہک کھول دی۔۔ اسکی اتنی قربت اور نرم گرم لمس پر مشائم کی سانسیں تیز ہونے لگیں۔۔
صالح نے تیوری چڑھائے اسکی کمر سے چپکی کرتی کو دیکھا۔۔ دو منٹ بعد پھر آجائیں گی کہ زپ نہیں کھل رہی۔۔ دل میں سوچتے اس نے جھٹکے سے زپ کھول دی۔۔
Sneak Peek:2
ویسے تو آپ میری ٹیچر ہیں لیکن آپ کو محبت کرنی نہیں آتی۔۔۔ اس معاملے میں۔۔میں آپ کا استاد ہوں!!!۔۔۔"
وہ شرارت سے بولا تو ارشما نے نظریں اٹھا کر ایک پل کو اسکی سرمئی آنکھوں میں دیکھا۔۔
"آپ سے سیکھ لوں گی محبّت کرنا!!!۔۔۔"
وہ بال کان کے پیچھے اڑستی معصومیت سے بولی۔۔۔
اسکی اس ادا پر ماہ بیر دل و جان سے فدا ہوا۔۔۔
"محبت کا پہلا سٹیپ "کس" ہے۔۔ آج سے ہی سیکھنے کی شروعات کرتے ہیں!!!۔۔۔"
اس کے مزے سے کہنے پر ارشما سٹپٹا گئی۔۔
"نن۔۔۔نہیں ۔۔۔ ایسا تو ۔۔۔کچھ نہیں سنا میں نے"
وہ دفاعیہ انداز میں بولی۔۔
"ایسے کیسے نہیں سنا۔۔ کیا آپ نے فلمیں نہیں دیکھیں جہاں محبت بعد میں ہوتی ہے "کس" پہلے ہوتی!!!۔۔۔
ماہ بیر کے اتنے واضح انداز میں کہنے پر ارشما کو اپنے کانوں سے دهواں نکلتا محسوس ہوا۔۔
"وہ ۔۔۔ تو ۔۔۔ موویز ہوتی ۔۔ہیں ۔۔۔ حقیقت تھوڑی!!!۔۔۔"
وہ دهیمی آواز میں بولی۔۔
"تو کوئی بات نہیں ہم اپنی موسٹ رومینٹک مووی خود بنائیں گے اس کے لیے آپ کو میری ہر بات کو ماننا ہوگا۔۔۔" وہ بےانتہا محظوظ ہو کر بولا۔۔
ارشما کا دل چاہ رہا تھا کہ اسکی گہری اندر تک اترتی نظروں کے سامنے سے غائب ہوجائے۔۔
"تو شروع کریں پھر؟؟؟۔۔۔"
0 Comments