Latest

6/recent/ticker-posts

Shab E Rad By Hannah Zayan Shah Complete Novel

 Only Novels Lover PDF


 

وہ اس کے سامنے کھڑا تھا۔۔۔
"رعد میں۔۔۔میں۔۔۔نہیں۔۔۔"
"کیا ہو گیا ہے میری جان۔۔۔ریلیکس۔۔۔"وہ ایک قدم آگے بڑھا پر حورم ڈر کے مارے پیچھے دروازے سے لگ گئی۔۔۔میں نے کچھ کہا ہے کیا۔۔۔"اس نے مسکراتے ہوئے کہا۔۔۔"میں تو آپ سے کہہ رہا ہوں۔۔۔جا سکتی ہو۔۔۔"دو قدم پیچھے ہٹ کے اس نے ایک ہاتھ سے باہر کی طرف اشارہ کیا۔۔۔

"میں۔۔۔"
"جاؤ۔۔۔"آواز بدل گئی تھی۔۔۔انداز بدل گیا تھا۔۔۔آنکھوں کا تاثر۔۔۔چہرے کا رنگ۔۔۔سب بدل گیا تھا۔۔۔وہ یوں ہی تھا۔۔۔یوں ہی بدلتا تھا۔۔۔"حورم۔۔۔"اس کی تیز آواز پر حورم مرے قدموں سے باہر کی طرف بڑھی۔۔۔وہ وہیں کھڑا تھا۔۔۔حور کے قدم جوں جوں دروازے کی طرف بڑھ رہے تھے اس کو یقین ہو رہ تھا وہ بچ جائے گی۔۔۔سات قدم۔۔۔چھے۔۔۔پانچ۔۔۔چار۔۔۔تین۔۔۔دو۔۔۔جھٹکا۔۔۔
حور نے پلٹ کر اپنا بازو دیکھا جو اس کی گرفت میں تھا۔۔۔گرفت سخت۔۔۔
"چھوڑو مجھے۔۔۔"حور نے اپنا بازے چھڑانے کی کوشش کی۔۔۔"تم۔۔۔تم نے کہا جاؤ۔۔۔"
"ہاں۔۔۔میں نے کہا تم جا سکتی ہو۔۔۔پر اس کا مطلب یہ نہیں تھا کہ میں تمہیں روکوں گا نہیں۔۔۔"چہرے پر پھر مسکراہٹ تھی۔۔۔اس کا بازو چھوڑ کر وہ اس کی طرف بڑھا۔۔۔باقی ایک فٹ کا فاصلہ اس نے پیچھے ہٹتے ہوئے طے کیا۔۔۔وہ زور سے دروازے کے ساتھ لگ کر کھڑی ہو گئی کہ لکڑی کے مضبوط دروازے پر لگی لوہے کی کنڈی اسے اپنے جسم کے آر پار ہوتی محسوس ہو رہی تھی۔۔۔
"میں نے تم سے صرف اتنا کہا تھا کہ تم میری ایک بات مانو گی اور تم۔۔۔"اس نے اس قدر زور سے دروازے پر ہاتھ مارا تھا کہ حورم کو جان نکلتی محسوس ہوئی۔۔۔
بارش مسلسل تھی۔۔۔آسمان بجلی کی کوند سے روشن ہو رہا تھا پر اس پر کوئی فرق نہیں پڑا تھا۔۔۔نظریں حورم سے ہٹا کر وہ اپنا غصّہ قابو کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔۔۔
"حورم۔۔۔"ایک مرتبہ پھر نرم لہجے میں اس نے پکارا۔۔۔پر اب کی بار اس کی آنکھوں میں دیکھ کر حور کانپ گئی۔۔۔سر خودبخود نفی میں ہلنے لگا۔۔۔

"نہیں۔۔۔"
"حورم۔۔۔سنو۔۔۔"

"نہیں۔۔۔میں۔۔۔نہیں پلیز۔۔۔"وہ سن نہیں رہی تھی۔۔۔
"یس۔۔۔"رعد نے اثبات میں سر ہلایا۔۔۔"گو آف۔۔۔"اور اس کے الفاظ ادا ہوتے ہی حورم آنکھیں بند کیے اس کے ساتھ آ لگی۔۔۔

"نہ تو میں ارحام جندل کی طرح فکر کرنے والا ہوں۔۔۔نہ صائم علی کی طرح خیال رکھنے والا۔۔۔اور نہ ہی عرش جندل کی طرح محبّت کرنے والا۔۔۔میں رعد ہوں۔۔۔صرف نفرت کر سکتا ہوں۔۔۔صرف نفرت۔۔۔"اس کے گرد دونوں ہاتھ مضبوطی سے باندھے اس نے الفاظ اس کے کانوں میں پھونکے تھے۔۔۔جو پہلے سے ہی ہوش کھو چکی تھی۔۔۔





Novel Name : Shab E Rad  
Writer Name :  Hannah Zayan Shah
Category : Romantic Novel, Suspence, Cousin based, Bit funny, Complete Novel.


must read and give feedback ,
click the link below to download free online novels pdf or free online reading this novel.

Click Here To Download Link;

Complete Download Link

Post a Comment

0 Comments