Best Urdu Novels Online Read And Download Novels Pdf. Only Novels Lover Is Very Famous Platform For Urdu Novels Download PDF And Online Read. Here All Sorted By Urdu Novelist And By Category Like Forced Marriage,Rude Hero, Kidnapping,islamic Base For Easy To Read You.
Explore Here Romantic Urdu Novels Pdf Categories Which Is Most Famous Best. Romantic Urdu Novels To Read Online Are Available With Categorizing Based. Famous Urdu Novels List Pdf Files Free Download.
"بچہ نہیں چاہیے تھا تو پہلے احتیاط کرتے ایبارشن کروانا شاید کوئی کھیل یا تماشہ سمجھا ہوا ہے آپ لوگوں نے"
لیڈی ڈاکٹر کی آواز اُس کے کانوں میں گونجی تو حیدر کو شدید غصّہ آنے لگا
"ارے یار میں نے صبح ہی تو لی تھی ٹیبلیٹ آپ بھی نہ حیدر بس پیچھے ہی پڑ جاتے ہیں ایک بات کے"
اب نتالیہ کی آواز اُس کے کانوں میں گونجی تو حیدر کو اُس کی ڈرامے بازی پر مزید طیش چڑھا غصّے میں اُس نے ہاتھ میں پکڑی ہوئی رپورٹ کو مٹھی میں دبا ڈالا پچھلے ماہ جب اُس نے نتالیہ کی منتھلی سائیکل کو نوٹس میں لےکر اُس کے متعلق سوال کیا تھا تب نتالیہ نے کتنی مہارت سے "ڈسٹرب ہوگئی ہے" کہہ کر بات کو ٹال دیا تھا جیسے جیسے حیدر کو ساری باتیں یاد آرہی تھی ساتھ ہی اُس کا غصّہ مزید بڑھتا جارہا تھا تبھی اچانک کمرے کا دروازہ کُھلا تو حیدر نے سر اٹھا کر کمرے کے اندر داخل ہوتی نتالیہ کو دیکھا
"ڈنر نہیں کیا آپ نے مجھے فکر ہورہی تھی آپ کی"
اپنے وجود کو شال میں لپیٹے نتالیہ حیدر کے پاس آتی ہوئی بولی جس پر حیدر نے طنزیہ نگاہیں نتالیہ کے چہرے پر گاڑھی
"تمہیں میری فکر نہیں کرنی چاہیے بلکہ مجھ سے جھوٹ بول کر اب تمہیں خود اپنی فکر کرنی چاہیے"
حیدر نے پتھریلے لہجے میں بولتے ہوئے مٹھی میں دبوچا ہوا الٹراساؤنڈ کے کاغذ کا ٹکڑا نتالیہ پر زور سے پھینکا جو بال کی صورت مڑا ہوا نتالیہ کے وجود سے ٹکرا کر اُس کے قدموں میں گر گیا حیدر کی آنکھوں میں اپنے لیے شدید غصّہ دیکھ کر نتالیہ کو اِس وقت حیدر سے ڈر لگنے لگا
"حیدر پلیز اِس وقت مجھ پر غصّہ مت کیجئے گا میری کنڈیشن ایسی نہیں ہے جو میں آپ کا سخت بی ہیویئر برداشت کر پاؤ"
حیدر نے نتالیہ کو کہتے ہوئے سنا جس پر اُس کا غصّہ کم ہونے کی بجائے مزید بڑھا
"روم کا دروازہ بند کرو اور یہاں آکر بیٹھو"
حیدر نے صوفے پر بیٹھے ہوئے اُسے حکم دیا تو نتالیہ سہم کر اُسے دیکھنے لگی جو معلوم نہیں اُس کے ساتھ اب کیا کرنے والا تھا
"حیدر پلیز آپ پہلے میری بات سن لیں"
نتالیہ نے مزید اُس کے قریب آکر آئستہ آواز میں حیدر سے بولنا چاہا
"تم اِس وقت وہ کرو جو میں تم سے بول رہا ہوں"
حیدر سیدھا ہوکر بیٹھتا ہوا اُسے آنکھیں دکھا کر بولا تو نتالیہ کمرے کا دروازہ بند کر کے حیدر کی بات مانتی ہوئی خاموشی سے بیڈ پر بیٹھ گئی حیدر صوفے سے اٹھ کر چلتا ہوا نتالیہ کہ پاس آیا اِس وقت نتالیہ کی ساری شوخیاں کہیں دور جا سوئی تھی وہ روہانسی شکل بنائے حیدر کو دیکھنے لگی جس کے ماتھے پر لاتعدد شکنوں کا جال سجا ہوا تھا
"چیٹ کیوں کیا تم نے مجھے"
حیدر نتالیہ کہ سامنے کھڑا اُس سے سوال کررہا تھا جیسے نتالیہ اُس کی مجرم ہو اُس سے کوئی بہت بڑا جرم سرزد ہوگیا ہو
Must read and give feedback
click the link below to download free online novels pdf or free online reading this novel.
Click Here To Download
👇👇👇👇
Complete Download Link

0 Comments